کاروبار خام مال کی فراہمی کا پلیٹ فارم بازار انڈسٹریل...

خام مال کی فراہمی کا پلیٹ فارم بازار انڈسٹریل متعارف

-

- Advertisment -

 پاکستان کا سرکردہ بی ٹو بی کامرس فن ٹیک اور 5ملین سے زائد کاروباروں کا سپلائی چین پلیٹ فارم ،بازار پاکستان بھر کے مینو فیکچررز کےلئے خام مال کی آسان خریداری کےلئے اپنا جدید ترین کاروباری پلیٹ فارم،بازار انڈسٹریل متعارف کرارہا ہے۔

بازار ملک بھر میں کاروبار کے متعدد عمومی حصوں میں آپریشنز کو آسان بنانے کےلئے مصنوعات کی ڈیجیٹل رینج فراہم کرتا ہے۔بازار نے 2020میں اپنے آغاز کے بعد سے وینچر فنانسنگ میں100ملین ڈالرز سے زائد اکھٹاکیا ہے اور50سے زائد شہروں میں اپنی موجودگی کے ساتھ نمایاں مرچنٹ بن گیا ہے۔

بازار انڈسٹریل کے آغاز کے ساتھ بازار کیمیکلز،تعمیرات،اسٹیل،ٹیکسٹائل،پولیمر،اور پینٹ وغیرہ پر مشتمل15سے زائد کٹیگریز میں خام مال کی خریداری کے سلسلے میں سپلائرز اور خریداروں کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کررہا ہے۔

ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بازار انڈسٹریل سپلائرز کو مارکیٹ انٹیلی جنس اور ڈیٹا کی فراہمی کے ساتھ ایک مضبوط سپلائی چین انفرا اسٹریکچر اورصنعت کا تجربہ رکھنے والی سیلز ٹیم کے ذریعہ ملک بھر کے صارفین تک رسائی دے رہا ہے ،ملک کے معروف سپلائرز اس پر مکمل  اعتماد رکھتے ہیں،جن میںMatco,InternationalSteels,Sabic,Nippon Paintsاور دیگر شامل ہیں۔

بازار انڈسٹریل خریداروں کی سہولت کےلئے خام مال کے جامع پورٹ فولیو اور مارکیٹ پلیس ڈیٹا کے ساتھ ریئل ٹائم معلومات پر مبنی لچکدار ادائیگی کی شرائط کی مدت فراہم کررہا ہے۔اس ضمن میں پہلے ہی معروف خریداروں کی جانب سے زبردست دلچسپی کا اظہار کیا جاچکا ہے ،جس میںLoads,DiamondPaints,Steelex,Novatex,Sapphireشامل ہیں۔

پاکستان کی 20ارب ڈالرز سے زائد زخام مال کی مارکیٹ کو درپیش مسائل کے حل کے ذریعہ بازار انڈسٹریل کا مقصد ایس ایم ایز کی تجارتی معیشت کی بہتری اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعہ اس عمل کو آسان بنانا ہے۔

اس تمام اقدام کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر علی الیاس کررہے ہیں،جو کیمیکل مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن میں15سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اورپاکستانی مارکیٹ کےلئے ٹاپ بین الاقوامی سپلائرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ”اس راکٹ شپ میں اپنے آجر،برانڈ ،ٹیکنالوجی اسٹیک اور سرمایہ کی بنیاد پر شامل ہونا انتہائی ناقابل یقین ہے ،یہ مقامی خام مال کی فراہمی میں گاہکوں اور سپلائرز کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔“

بازار کے شریک بانی حمزہ جاوید نے کہا کہ ”ہم اس کے پر اثر ہونے کے حوالے سے ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں،اور ہمارے ریٹیل کاروبار سے سیکھنا صنعتی طبقے کے لیے اسی طرح کے چیلنجز کے حل میں پاکستان کی معیشت کا ایک بڑا محرک ہے۔ایک مضبوط اور ترقی کرتے ہوئے کاروبار کے قیام کےلئے علی اور بازار انڈسٹریل کی پوری ٹیم با صلاحیت اور مکمل تجربہ کار ہے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں