کراچی
فلائی جناح ،ملک میںکم قیمت فزائی سفر کی سہولیات متعارف کرانے والی ایئرلائن نےحال ہی میں کیبن کریو کے پانچویں بیچ کی گریجویشن مکمل کرلی جس میں 9 مرد اور خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ تکنیکی اور کسٹمر تجربہ کی مکمل تربیت کے حصول کے بعد اس نئے کیبن کریو کو ایئر لائن میں شامل کرلیا گیا ہے جو فوری طورپر باقاعدہ ڈیوٹی پر معمور کردئیے گئے ہیں۔
فلائی جناح نے اندرون ملک سفر کو آرام دہ اور یادگار بنانے کیلئے منفرد پیشکشوں کے ذریعے صارفین کے تجربے پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ایئر لائن میں شمولیت حاصل کرنے والے نئے کیبن کریو بیج کو تجربہ کار پروفیشنل ٹرینرز نے تربیت دی ہےجس میں انہیں مسافروں کے خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لئے ضروری مہارت اور معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کے درمیان سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ ایئرلائن کے تربیت یافتہ کیبن کریو میں جینڈر ڈائیورسٹی اسے ملک کے بہترین کیئریئرز میں ممتاز بناتی ہے۔
فلائی جناح نےیکم نومبر 2022 سےتین ایئر بس A320-200طیاروں کے ساتھ فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے جدید اور محفوظ سنگل آئل طیارے ہیں۔ ہوائی جہاز 174 سیٹوں پر مشتمل ہے اسی وجہ سے یہ کسی اور ایئر لائن کے مقابلہ اکانومی کیبن میں سب سے زیادہ کشادہ نشستوں کے ساتھ اضافی آرام فراہم کر رہا ہے۔ مسافروں کا سفر خوشگوار بنانے کیلئے ایئر لائن کی جانب سے تمام طیاروں میں ’SkyTime‘کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے فلائٹ کے دوران مسافر اپنی ڈیوائسسز کے ذریعے اسٹریمنگ سے انٹرٹینمنٹ کے وسیع رینج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین کم قیمت پر فلائٹ پر موجود “SkyCafe” کے مینو سے مختلف اقسام کے اسنیکس، سینڈوچ، گرم کھانے اور مشروبات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
لیکسن گروپ اور ایئر عریبیہ گروپ نے پاکستان میں اس جے وی ایئرلائن کاستمبر 2021 میں اعلان کیا، جس کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے۔ "فلائی جناح” ایئر عریبیہ کامیاب کم قیمت کیریئرہےجو ایک قابل اعتماد آپریشن کے ساتھ مسافروں پر توجہ مرکوز کرنے کے کاروباری ماڈل میں مختصر اور درمیانے فاصلے کے فضائی آپریشن کی پیروی کرتا ہے۔