ہم کون ہیں؟

کوئٹہ انڈکس گلوبل چنکس پرائیوٹ لمیٹیڈ آف پاکستان کا سٹیزن اور سوشل میڈیا منصوبہ ہے۔ جس کا مقصد بلوچستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کو مثبت اور بہتر بنانا اور سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے سٹیزن میڈیا کو فروغ دینا ہے ۔ تاکہ لوگ سوشل میڈیا کی مدد سے خود اپنے مسائل کو اجاگر میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔اگرچہ ہم ذرائع ابلاغ کے دیگر قومی اور وسیع اداروں میں بلوچستان کی خاطر خواہ کوریج کی کمی کو ہم پورا نہیں کرسکتے لیکن اس ضمن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حصہ کی ذمہ داری نباسکتے ہیں۔ کوئٹہ انڈکس بنیادی طور پر یہ ایک کاروباری منصوبہ ہے لیکن بلوچستان میں آن لائن میڈیا کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اس منصوبے میں خبریں، مضامین، بلاگز، انٹرویوز اور فیچر رپورٹس وغیرہ شامل کئے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کی آواز کو حکام بالا تک پہچانے اور دنیا کو اس آگاہ کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک مثبت کردار ادا کرسکے۔

کوئٹہ انڈکس کا آغاز ایک نشریاتی منصوبے کے طور پر 2012 ء میں کیا گیا، لیکن چند وجوہات کی بناءپر اسے سال 2013ء میں بند کردیا گیا۔ بلوچستان میں آن لائن میڈیا کی کمی کے باعث اس منصوبے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسے دوبارہ 2017ء میں شروع کیا گیا۔ تاکہ لوگوں میں سٹیزن میڈیا کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے اور اس سلسلے میں سوشل میں پر لکھے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کیلئے تربیتی مواقعوں کا بندوبست کیا جائے ۔ اس سلسلے میں گلوبل چنکس بلوچستان کے سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر جامعات کی سطح پر بلاگرز، سٹیزن جرنلزم ، ڈیجیٹل میڈیا، فوٹو جرنلزم اور سوشل میڈیا سے متعلق دیگر موضوعات پر تربیتی پروگرام کا آغاز کررہا ہے ۔ ان تربیتی پروگراموں میں شرکت اور کوئٹہ انڈکس کے لیے مستقل طور پر لکھے والے لکھاریوں کیلئے بہت جلد انشاء اللہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔