کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
خصوصی افراد کے سماجی تنظیم ہوسٹ اور ینگ سوشل ریفارمرز کے زیر اہتمام بوائے سکائوٹس میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد عام لوگوں اور خصوصی افراد کے درمیان معاشرتی تفریق کا خاتمہ کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کے درمیان عام افراداور خصوصی افراد کے ذمہ داریوں سے متعلق سرگرمیاں کرائی گئی تاکہ معاشرتی طور ان دونوں کے درمیاں تفریق کو ختم کیا جاسکے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہر وہ کام معاشرے میں عام اور تندرست لوگ کرسکتے ہیں وہ خصوصی افراد بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں پائی جانیوالی تفریق کو ختم کیا جاسکے۔ عام طور پر لوگوں کی ذہن بنی ہے اور خصوصی افراد کو عام زندگی کے کاموں میں حصہ نہیں دے تھے ۔ تقریب میں مختلف مکابت فکر کے لوگوں کی شرکت کیں ۔