کوئٹہ، انڈکس نیوز
پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان حکومت تھوڑنے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت میں شامل جماعتیں کرپشن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جبکہ 20 جنوری کو ہونیوالے جلسہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان شمولیت کا امکان نہیں ہے۔ بلوچستان میں فلور کراسنگ نہیں ہوگی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد کئی اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
کوئٹہ پریس کلب میں پاک سرزمین پارٹی کی شہناز محتاب کی قیادت میں حما بیگم، زینت رند، انساء بی بی سمیت سینکڑو خواتین کے شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے قیوم سومرو پر بلوچستان حکومت کے خلاف سازش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست جماعت کرپشن چھپانے کے لیے قیوم سومرو پر الزامات لگا رہی ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے 12 پرندوں کو پیپلز پارٹی کے شاخ پر جگہ کی تلاش
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو حکومت نہیں ملی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کو نئے حکومت سے فائدہ ہوا ہے۔ قیوم سومرو کوئی عہدہ ہے اور نہ ہی کوئی تنظیمی کردار۔ پیپلز پارٹی پر بے جا الزامات لگائے جارہے ہیں۔ نومنتخب وزیراعلیٰ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں کوئی رکن فلور کراسنگ نہیں کرے گا۔ البتہ حکومت کے بعد کئی اراکین پیپلز پارٹی میں شمولیت کریں گے۔ بلوچستان میں اگلا حکومت صرف ہم اکیلے بنائیں گے۔