Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

بلوچستان یوتھ اینی شیٹیو کے تحت ہنہ جھیل صفائی مہم مکمل

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے

تاریخی مقامات اور اپنے ورثہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے باعث تفریحی مقامات کو خطرات کا سامنا ہے۔ وقت پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ان مقامات سے محروم ہوسکتے ہیں۔ نوجوان نسل میں تاریخی مقامات اور ورثہ کی حفاظت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ورثہ آنیوالے نسل کی امانت ہے۔

کوئٹہ، بلوچستان یوتھ اینی شیٹیو کے رضاکار ہنہ جھیل صفائی مہم کے دوران صفائی میں مصروف ہیں

بلوچستان یوتھ اینی شیٹیو کے تحت ہنہ جھیل کا صفائی کردیا۔ تنظیم کے سربراہ داور زہری کے مطابق ہنہ جھیل کی صفائی مہم میں کوئٹہ کے نوجوان رضاکاروں نے حصہ لیا جس کا مقصد بلوچستان میں موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ انڈکس کو بتایا کہ تنظیم بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ملکر تاریخی مقامات کی حفاظت اور موسمی تبدیلیوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے ایسی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ تاکہ مستقبل میں ایسے حالات پر قابو پایا جاسکے۔

کوئٹہ، بلوچستان یوتھ اینی شیٹیو کے سربراہ داور زہری کے ہمراہ ٹیم اراکین کا گروپ فوٹو

رضاکار نوجوانوں نے جھیل کے اردگرد موجود جھاڑیاں صاف کئے اور جمع کئے گئے کچہرے کو بھی ملحقہ علاقے سے کچرے دانوں تک منتقل کیا۔ واضح رہے کہ ہنہ جھیل بلوچستان میں جاری خشک سالی کے باعث پچھلے سال گرمیوں کے موسم میں مکمل طور پر خشک ہوگیا تھا۔ جبکہ جھیل خشک ہونے سے جھیل میں موجود مچھلیاں بھی مرگئی تھی۔

کوئٹہ، بلوچستان یوتھ اینی شیٹیو کے سربراہ داور زہری کے ساتھ تنظیم کے رضاکار نوجوانوں کا ہنہ جھیل صفائی مہم کے دوران گروپ فوٹو
- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں