Thursday, January 23, 2025
No menu items!

کوئٹہ کیلئے صوبائی بجٹ کا کل 7 فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ سلام خان / رزاق بلوچ

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ: انڈکس ویب ڈیسک

سٹیزن بجٹ سال 2017-18ء کے صوبائی بجٹ میں نمایاں اعداد و شمار کے مطابق ضلع کوئٹہ میں تعلیم کے شعبے میں 11،65449،000 مختص کئے گئے ہیں جوکل ترقیاتی بجٹ کا 7 فیصد بنتا ہے۔ جبکہ صحت کے شعبہ کو 6.3فیصد کے حساب سے 11،22659،000 حاصل ہوئے ہیں۔ اسی طرح پانی و نکاسی آب کے شعبہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ 8،42872،000 ہے جوکہ صوبائی بجٹ کا کل 5 فیصد بنتا ہے۔

 

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے سالار فاونڈیشن کے ایگزیکٹیو سلام خان ، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اینی شیٹیو کے کوارڈی نیٹر عبدالرزاق بلوچ،سالار فاونڈیشن کی پروگرام منیجر طیبہ سحر اور ڈسٹرکٹ انٹرسٹ گروپ کے ممبر بہرام لہڑی نے کہا کہ اس دستاویز کی بدولت شہری ضلع کوئٹہ کے بجٹ میں مقررہ قوم او اخراجات ہر نظر رکھ سکیں گے۔ جس کے نتیجے میں وہ اگلے سال اپنی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبو میں بہتر تجاویز دے سکیں گے۔ اس کاوش کے ذریعے معلومات کے اشتراک، شفافیت اور بجٹ کے حوالے سے احتساب کے رواج کو دوام ملے گا۔

 

سٹیزن بجٹ پاکستان کی سطح پر کی جانے والی پہلی کاوش ہے جس کے ذریعے بجٹ مشکل و پیچیدہ دستاویز کو سادہ اور آسان الفاظ میں مرتب کیا گیا ہے تاکہ ضلعی کوئٹہ کے شہری صحت، تعلیم، پانی اور نکاسی آب کے شعبہ جات میں مختص ترقیاتی بجٹ کے اہم نکات سے آگاہی حاصل کرسکے۔ ضلع کوئٹہ کا سٹیزن بجٹ ڈیموکریٹک لوکل گورننس فار ڈویلپمنٹ ان پاکستان منصوبے کے تحت تیار کیا گیا جس کے لیے یورپی یونین اور فریڈرک نومین فاونڈیشن فار فریڈم نے مالی معاونت کی ہے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں