کو ئٹہ: سید کلیم اللہ شاہ سے
ہلال احمر بلوچستان کے سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان نےکہاہے کہ ہلال احمر کا مقصد شہرت نہیں بلکہ آفت اور مصیبت زدہ انسانیت کیخدمت ہے جس کاسلسلہ پاکستان سمیت 192ممالک میں جاری ہے کلائمٹ چینج کےچیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی جلد ہلال احمر کی جانب سے بلوچستان میں بھی کام شروع کیاجارہاہے ،جعفرآباد میں 4یونین کونسلز میں غریب خواتین کومختلف شعبوں میں تربیت دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہے ریڈکریسنٹ کے پاسجتنے تربیت یافتہ رضا کار موجود ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں ملک کے دیگرصوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی قدرتی آفات اور افسوسناک واقعات و حادثات کی صورت میں ہماری ٹیموں نے لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعت وتجارت سےوابستہ افراد کے ساتھ منعقدہ سمینار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکیا۔اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدرمحمدایوب خلجی ،نائب صدر محمدطاہر خان اچکزئی ،فائونڈر ممبر حاجی نیازمحمد نانوجی ،بدرالدین کاکڑ، حاجی اختر کاکڑ سمیت دیگر نے ہلال احمر کی ٹیم کا استقبال کیا سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی کاکہناتھاکہ ہم انسانیت کیخدمت کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس عمل سے قربالہیٰ نصیب ہوتی ہے بلکہ مصیبت اور آفت زدہ لوگوں کی دل جوئی بھی ہوتی ہےانہوں نے کہاکہ ہمارے لئے ہر وہ شخص قابل صد احترام ہے جو انسانیت کیخدمت کیلئے میدان عمل میں ہے چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری انسانیت کی خدمتگاروں کا ہرممکن ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔
انہوں نے تجویز دی کہ آفت زدہاور مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کے ساتھ ساتھ ہلال احمر صوبے میںخواتین کو مختلف مدات میں سپورٹ کرنے کیلئے بھی منصوبے تشکیل دیں ۔شہرت نہیں بلکہ انسانی خدمت انسان کو اعلیٰ مقام دلاتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ریڈ کریسنٹ کی ٹیم پاک فوج کی طرح منفرد انداز میں آفت اور مصیبت زدہافراد کی مدد کا فریضہ انجام دیں انہوں نے بھی کبھی مصیبت زدہ عوام کی خدمت کی تشہیر نہیں کی ہے ۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے دیگر ممبران نےبھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہلالاحمر کو صوبے میں صحت ،تعلیم ،کھیل سمیت دیگر شعبوں میں بھی نوجوانوں کوسپورٹ کرناچاہیے کیونکہ بلوچستان کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہے یہاںنہ صرف افسوسناک واقعات اور حادثات رونما ہوتے ہیں بلکہ سیلاب اور زلزلےبھی صوبے کی عوام کی جانی اور مالی نقصانات کا موجب بنتے ہیں ۔
اس موقع پرسیکرٹری ہلال احمر ڈاکٹرعمران خان کاکہناتھاکہ ہمارے سیمینار کا مقصدصنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ رابطوں کے فقدان کو ختم کرناتھاہمارے رضاکاروں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رونما ہونےوالے حادثات اور واقعات میں متاثرین کی مدد کی ہے بلکہ مختلف آفات میں بھی ہماری ٹیموں کاکام کسی سے پوشیدہ نہیں ہمارا نصب العین شہرت کا حصول نہیں بلکہ ہم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماراکام انٹرنیشنل ریسرچ کی بنیاد پر ہواکرتاہے اس وقت ہلال احمر 192ممالکمیں کام کررہاہے یہ وہ ممالک ہے جنہوں نے جینوا کنونشن پر دستخط کررکھےہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہلال احمر کی جانب سے مصیبت اور آفت زدہ افراد کیخدمت کے ساتھ انہیں واقعات اور حادثات کے فوراََ بعدطبی امداد کے حوالےسے تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 10ہزار افراد جن میں 5ہزار کے قریب خواتین بھی شامل ہیں کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیت دی گئی ہے ہمآفت کی صورت میں خراب پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے بھی کام کرتے ہیں،کلائمٹ چینج کے حوالے سے بھی ہلال احمر جلد بلوچستان میں پروگرام شروعکرنے کیلئے کوشاں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پہلے ہم ضرورت مندوں کو خوراکی اشیاءکی فراہمی کرتے تھے لیکن اب ہم انہیں نقد رقم دیتے ہیں تاکہ متاثرہ شخص اس رقم کو اس مد میں خرچ کرسکیں جس سے وہ زیادہ ضروری سمجھتا ہوں لیکن ہماری مالی مدد صرف ایک وقت کیلئے ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ جعفرآباد کے4یونین کونسلز میں خواتین کیلئے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے جس کے مستقبل قریب میں مصیبت نتائج برآمد ہونگے ہم اس سے قبل ہلال احمر کی ڈائریکٹر یوتھ افیئر روبینہ شاہوانی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور کہاکہ جتنےتربیت یافتہ رضا کار ہلال احمر کے پاس ہے وہ کسی دوسری تنظیم کے پاس نہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہے لیکن ان کی صلاحیتوں سےفائدہ نہ اٹھانے کی خاص وجہ رابطوں اور مواقعوں کا فقدان ہے ۔انہوں نےکہاکہ ہم مختلف شعبوں میں نوجوانوں کوا گے لانے کیلئے سپورٹ کررہے ہیں جبکہ صوبائی پروگرام منیجر ایوب خان نے ہلال احمر کے مختلف آپریشنز سےمتعلق سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دی اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسرنصیب ملک نے ہلال احمر کے تاریخی پہلوئوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔