کوئٹہ(نمائندہ انڈکس)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاﺅن سے تین چینی باشندوں کو اغواءکرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح ٹاﺅن میں مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے آئی ہوئی غیر ملکی فیملی کو بچے سمیت کارسوار تین مسلح افراد نے اغوا کیاجبکہ اغواءکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جس کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اغواءہونے والے غیر ملکی لینگوئج سنٹر میں کام کرتے تھے اور مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کیلئے گئے ہوئے تھے۔زخمی ہونے والے راہگیر شخص نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیاہے اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا جائے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق مغوی چینی باشندے کچھ عرصہ سےکوئٹہمیں رہ رہے تھے اور جناح ٹائون سےاردو لینگوئج کا کورس کررہے تھے۔انوارالحق کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کو کہا گیا ہے کہ نقل و حرکت سے متعلق ہم سے شیئر کیا جائے۔
Post Views: 814