ملٹی میڈیا ووٹ کے استعمال سے ایک مکمل جمہوری معاشرے...

ووٹ کے استعمال سے ایک مکمل جمہوری معاشرے کا خواب پورا ہوگا ، ثناء درانی

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
ایک شاہستہ، ترقی پسند، پرامن، قابل اور منظم معاشرے کا قیام ہمارے صوبے کے باسیوں کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ کئی عشروں سے دیرینہ خواہش رہی ہے۔ ہر علاقے اور معاشرے کی اپنی اپنی کمزوریاں اور خامیاں ہوتی ہیں۔ لیکن بہترین لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنے علاقوں کے حالات کو مد نظر رکھ کر اس سے سیکھتے ہیں اور اپنی اور اپنے علاقے کی حقیقی تبدیلی کی نہ صرف جدوجہد کرتے ہیں بلکہ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ ہمارے اس پسماندہ صوبے کی کہانی بھی کچھ ایسے ہی ہے جسے نہ صرف جان بوجھ کر بلکہ سابقہ سیاسی حکمرانوں کی نا اہلیت کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بنادیا گیا ہے۔ جسکے گواہ سامنے نظر آنے والے حالات کے علاوہ آپ سب حضرات کی اپنے صحافتی فورم پر صوبے کے حقیقی مسائل پر مسلسل تحریری آواز اٹھانے کا نتیجہ بھی ہے۔

 

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثناء درانی، بشرہ رند اور دیگر نے کہا: صوبے کے تمام رجسٹرڈ خواتین ووٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھتے ہوئے اپنا ووٹ کا فریضہ اور ضرور اادا کریں۔ خواتین سے اپیل کرتی ہوں کہ یہی تو ہماری 70 سالہ پسماندگی کی جڑ قوم پرستی، مذہب و فرقہ پرستی، مفاد پرستی، نا اہلیت اور اقربا پروری کو ختم کرنے کا دن ہے۔

 

کوئٹہ، بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر خاتون رہنماء ثناء درانی، بشرہ رند، فرینہ خٹک اور دیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔ (تصویر: بشکریہ فرینہ خٹک)

 

ثناء درانی کا کہنا تھا: ہماری آبادی کا نصف خواتین پر مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے انکے مسائل آبادی کے تناسب سے کئی زیادہ ہیں، جس سے ہم سب اور ہماری پارٹی بخوبی آگاہی ہیں۔ کیونکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انکی سماجی، سیاسی، معاشی، معاشرتی اور سب سے بڑھ کر انکے انسانی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور معاشرے میں انکی حقیقی حصہ داری، ترقی اور خوشحالی کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھول دیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہمارے علاوہ ہمارے صوبے کی خواتین اس معاشرے کے سب سے زیادہ پسماندہ اور مظلوم ہونے کی وجہ سے نہ صرف مثبت شہری ہونے کا ثبوت اپنے ووٹ سے دیں بلکہ اس وقت کی سب سے بڑی ذمہ داری کو پورا کرکے اپنے ووٹ سے اپنے ہی تقدیر خود تحریر کریں۔ چوکہ یہ ہمارا قومی فریضہ اور ایک مقدس امانت ہے لہذا بحیثیت پاکستانی اپنے ووٹ کو استعمال کرکے ہم ایک روشن ترقی یافتہ مثبت معاشرے کی بنیاد خود ہی رکھ سکتے ہیں اور اپنے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواتین کی آبادی کا نصف ووٹ کے حق سے محروم ہے جسکی کئی وجوہات یں لیکن اسکے باوجود تقریبا 18لاکھ خواتین ووٹ ڈالنے کا حق رکھتی ہے۔

 

اس پسماندگی کے طلسم کو ہمیشہ کیلئے دریا برد کرنے کیلئے ہی صوبے کے تجربہ کار اور نوجوان سیاسی قیادت جس میں ہمارے پارٹی قائد میر جام کمال خان، منظور احمد کاکڑ اور انکے دیگر سینئر ساتھی نہ صرف تمام مسائل سے آگاہ ہے بلکہ اس کا منشور اس صوبے کی 70 سالہ پسماندگی کا مناسب حل ہے۔ یہ صرف دعویٰ ہی نہیں بلکہ اگر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمیں انتخابات میں کامیابی دی اور ہماری حکومت وجود میں آئی تو ہم اللہ کی مدد، اپنی قابلیت اور آپ کے اصلاحی نشاندہیوں سے اپنی پوری کوشش کریں گے۔ کہ اس تعصب سے پاک ہے بلکہ اس میں بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام جس میں بلوچ، پشتون، پنجابی، ہزارہ، سندھی، سرائیکی، ہندو، سکھ، پارسی اور تمام دوسری اقوام کے لوگ جوق درجوق شامل ہیں۔ خواتین مایوسیوں کا شکار نہ ہوں اپنا ووٹ بلوچستا ن عوامی پارٹی کے حق میں ضرور کریں۔ آپ سب کو آزما چکیں ہیں اس مربتہ BAPکو خدمت کا موقع دیں۔ آپ کو خود سیاسی اور خدمت کے فرق کا پتہ چل جائے گا۔ میں آج صوبے کی تمام خواتین سے گزارش کرونگی کہ وہ 25 جولائی کو اپنی قیمتی ووٹ ضرور استعمال کریںتاکہ ہمار ا ایک مکمل جمہوری معاشرے کا خواب پورا ہوگا اور ہمارا یہ پیارا ملک دنیا کی بڑی جمہوری قوموں کی صف میں نمایاں ہوگا۔

رپورٹ: سٹاف رپورٹر

دین محمدhttp://www.watanpaal.com
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں