اہم ترین نواجوان مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے رضا کاروں کو تربیتی...

مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے رضا کاروں کو تربیتی مواقع فراہم کریں گے۔ گورنر بلوچستان

-

- Advertisment -

کوئٹہ :
گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے: نوجوان رضاکارانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہم انشاءاللّٰہ مطلوبہ سہولیات انہیں فراہم کریں گے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکے ۔ گلوبل اسٹیٹ والئیٹرزم رپورٹ لانچ کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این والئنٹر اور یو این ویمن کے زیراہتمام رضاکاروں کے عالمی دن کے مناسبت سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے گورنربلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللّٰہ یاسین زئی، سیکرٹری بہبود نسواں صدیق مندوخیل، اسٹیشن منیجر ریڈیو پاکستان کوئٹہ سہیل خٹک، یو این وومن کی عائشہ ودود، یو این والنیئٹر کے طلعت جہاںاور گرلز گائید بلوچستان کی صدر بیگم عظمت حسن بلوچ نے خطاب کیا۔

 

 

اس تقریب کی مزید تصاویر یہاں پر دیکھی جاسکتی ہے

گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے تقریب سے خطاب میں کہا:مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بلوچستان میں آج گلوبل اسٹیٹ والئیٹرزم رپورٹ اس تقریب میں ہم لانچ کررہے ہیں ،اور یہ رپورٹ حکومت اور دیگر اداروں کیلئے مددگار ثابت ہوگئ کہ وہ رضاکاروں کی صلاحیتوں کو بھروئے کار لائے اور ان کی صلاحتوں اور خصوصیات سے استفادہ حاصل کرے ـ اسی طرح ہم چاہتے ہے کہ نوجوان رضاکارانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ اور ہم انشاءاللّٰہ مطلوبہ سہولیات انہیں فراہم کریں گیئں تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکے جس کا رضاکار خواہاں ہے۔

 

کوئٹہ، یو این وومن کے تعائون سے یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر بلوچستان کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی ، سیکرٹری بہبود نسواں صدیق مندوخیل، یو این وومن کی عائشہ ودود، ریڈیو پاکستان کے سہیل خٹک، گرلز گائیڈ بلوچستان کی عظمت حسن بلوچ اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔ (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

تقریب سے سیکرٹری نظامت بہبود نسواں صدیق مندوخیل نے خطاب میں کہا :رضاکار تبدیلی کا نام ہے وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہے، ہم خواتین کو مواقعے فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحتیوں کو بھروکار لاکر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے ۔کمیونیٹی فوکس ریڈیو خواتین کی بہبود، حقوق کی تحفظ اور نمائندگی کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔ رضاکاروں کو تربیتی مواقع فراہم کرکے انہیں مثبت تبدیلی کیلئے برائے کار لائے جائیں

 

 

یو این ویمن کی عائشہ ودود اور یو این والنٹیئر کے طلعت جہاں نے کہا:ہمارا مقصد رضاکارانہ سرگرمیوں کی فروغ اور ان سرگرمیوں سے دنیا کو ایک پرامن اور خوبصورت جگہ بنانا ہے۔ ہمارے معاشرے میں رضاکاروں کی حوصلہ افزائ نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود خواتین مشکلات حالات میں رضاکارانہ سرگرمیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جو ایک خوش کن امر ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یو این والئنٹر کے رضاکاروں مین اضافہ ہوا ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ اس میں ساٹھ فیصد خواتین ہے ـ نوجوان لڑکیاں ہمارا مسقبل ہے اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، یو این ویمن خواتین کی حقوق کیلئے کام کررہی ہے اور ہمارا بنیادی مقصد خواتین کیلئے مواقعے پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکھیں، اور وہ حکومتی سطح پر پالیسی بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکے ـ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کی تحفظ کا کمیشن نہیں بنا ہے حالانکہ ملک کے دیگر صوبوں میں یہ کمیشن موجود ہے اور اسی طرح بلوچستان کابینہ میں بھی کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا ہے ـ ہم کوشش کررہے ہے کہ خواتین کو برابری کی سطح پر لائے اور ان کو خودمختار بنائے ، عائشہ ودود نے یوتھ پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تاحال یوتھ پالیسی فائنل نہیں کی گئ ہے، نوجوانوں کیلئے پالیسی ناگزیر ہے ۔

 

کوئٹہ، یو این وومن کے تعائون سے یو این والنٹیئر کے زیر اہتمام رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کے دوران بلوچستان گرلز گائیڈ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق سٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے۔ (تصویر: زما فوٹوز/ کوئٹہ انڈکس/ دین محمد وطن پال)

 

تقرب سے خطاب کرتے ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن ڈائریکٹر سہیل خٹک نے کہا: ریڈیو ایک ایسا میڈیم ہے جسے دور دراز علاقوں میں سنا جاتا ہے۔ کمیونٹی فوکس ریڈیو ایک اچھا اور کمیونٹی کیلئے بہتر پروگرام ہے۔ ایسے پروگرام کے ذریعے کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان حل کیلئے تجاویز حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ کمیونٹی فوکس ریڈیو کا پہلی بار بلوچستان میں تجربہ کیا گیا جوکہ اچھا رہا ۔ تقریب کی شرکاء سے گرلز گائیڈ بلوچستان کی صدر بیگم عظمت حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا :گرلز گائیڈ کی سوسالہ تاریخ ہے، ہمارا مقصد نوجوان لڑکیوں کو خودمختار بنانا ہے، گرلز گائیڈ اپنے منشور کے مطابق جہاں بھی کوئ آفات یا حادثہ رنما ہوجائے وہاں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ـ انہوں حکومت بلوچستان پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ سرگرمیوں کو اہمیت دیں۔تقریب میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیل بونی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کی آخر میں گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی نے رضاکاروں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔

 

خبر: کوئٹہ انڈکس/ عبدالکریم ملاخیل

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں