Sunday, June 29, 2025
No menu items!

پیر پنجا, نقش قدم حضرت علی (ر،ض)

اس ہفتے کی اہم خبریں

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اس کا کل رقبے کا43.6فیصد حصہ بنتا ہے جبکہ ۔قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان محل وقوع میں اہم ترین صوبہ ہے اس کے شمال میں افغانستان، صوبہ خيبر پختون خواہ، جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں سندھ و پنجاب اور مغرب میں ایران واقع ہے ۔اس کا 832کلو میٹر سرحدایران اور 1120کلو میٹر طویل سرحد  افغانستان کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔ 760کلو میٹر طویل ساحلی پٹی بھی بلوچستان میں ہے جبکہ مسافروں کی سر زمین بھی بلوچستان کو کہتے ہے ۔ ویسے تو بلوچستان صرف دو لفظوں پر مشتمل ہے یعنی” بلوچ ” ستان “جس کے لفظی معنی بلوچوں کے رہنے کی جگہ ہے ۔ بلوچ بلوچستان کے دھرتی کے قدیم ترین باسی ہیں تاریخ دان ہمیشہ بلوچ لفظ کے الگ الگ معنی لکھتے تھے کچھ نےتو بلوچوں کو ترکمانی کہا کچھ نے عربی کہا اور کچھ نے ترکی کا مجموعہ کہا حتاکہ سکندر اعظم کی سیکڑوں فوجی بھی بلوچ اقوام سے تعلق کاذکر بھی ہزاروں  کتابوں میں درج ہے بلوچستان ریگستان اور پہاڑوں میں بٹا ہوا ہے بلوچستان سر زمین کب آباد ہوا تھااور کب بلوچ لوگ یہاں آباد ہوئے یہ کوئی نہیں جانتا ہے اور نہ ہی کتابیں یہ بتا سکتی ہیں کہ بلوچ کون ہے؟  اور کہا سے آئیں ہیں؟
بلوچستان انتہائی خوبصورت صوبہ ہے مگر کچھ ایسےخوبصورت منظرنامے ہیں جن تک آج تک کوئی نہ پہنچ سکا اگر کوئی وہاں تک پہنچا تو اس نے اس جگہ کی اہمیت نہ دی۔

جی ہاں بلوچستان میں ایک ایسی جگہ موجود ہے جہاں پہ ہزاروں لوگ روز دوران سفر کرکے پانی بھی پیتے ہیں لیکن اس جگہ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہے یہ ایک ایسی جگہ ہے جس پہ کبھی کسی نہیں لکھا حتاکہ گوگل بھی اس جگہ کے بارے میں نہیں جانتا ہے دراصل پتا نہیں یہ جگہ دنیا کے نظروں سے کیوں اوجھل  ہے یہ کوئی نہیں جانتا ہے۔
لیکن ہم نے  آج بلوچستان میں ایسی جگہ ڈھونڈھ لی جس جگہ آپ پانی کا ایک گلاس پی لیں اور چند منٹوں میں آپ کا کھانہ ہضم ہو جائے گا۔ بلوچستان کے خوب صورت پہاڑوں کے قریب موجود کوئٹہ سے سبی روڑ پہ واقع یہ جگہ تقریبا کول پور سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پہ یہ اہم  جگہ موجود ہیں یہ کسی عجوبہ  سے کم نہیں ہے ۔خوب صورت آبشار کاٹھنڈا ٹھنڈاپانی خوبصورت مٹکوں میں پینے کے بعد  آپ کو جلد بھوک کا احساس دلائے گی۔


حتاکہ اس جگہ  پہ حضرت علی حیدر قرار کے قدم مبارک کے نشان بھی موجود  ہے ایک روایت کے مطابق 23ہجری کو حظرت علی حیدر قرار کافروں سے لڑنے کیلئے بلوچستان آئے تھےاور اپنے پائوں کے نشانات یہاں پہ چھوڑ گئے تھے جبکہ کچھ جگہ یہ بھی کہا جاتاہے کہ بلوچستان میں جب ٹرین سروس شروع کی گئی تھی تو ٹرین یہاں آکر رک گیا تھا اور ایک فٹ بھی آگے نہ چل سکا تھا تو وہاں موجود ریلوے ملازمین بہت  پریشان ہو گئےتھے پھر وہاں کے افسران نے کئی علما کو  بلا لیا اور پھر اس قدم گاہ کی نشاندہی کی گئی اور وہاں پہ بکریوں کا صدقہ بھی دیا گیا تھا اور ساتھ کئی دیگیں بھی نیاز چڑھائی گئی تھی اور پھر بے چارہ ریل گاڑی یہاں سے آگے چل پڑا حتاکہ بہ قول عنایت خان کے اس قدم مبارک کئی کے ٹکڑے مقامی لوگ کاٹے جاتے تھےیہ نشانات ایسے تھے جیسے سیمینٹ پہ پائوں کے نشان (یہ الفاظ اس جگہ بورڈ پہ لکھے ہوئے تھے)
پتا نہیں اس جگہ پہ آج تک ایک بھی رائیٹر نےکیوں نہیں لکھا یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے یا یہاں کسی نہ اس جگہ کو اہمیت تک نہ دی۔ اسی جگہ پہ ایک اور بورڈ ملا جس پہ کچھ اس طرح لکھا ہوا تھا
1880مین فقیر دین محمد کو اس نقش پاکی کی زیارت خواب میں دیکھائی دی گئی اس جگہ بیٹھ کر خدمت کا حکم  ہوا اور جب صبح کو اس مقام پر پہنچا تو اسے یقین نہ آیا سوچا کہ یہ حضرت علی کا نقش پاکی سے ہو سکتا ہے وہ واپس ہوئے تو چند قدم پہ اندھیرا ہو گیا اور آنکھوں کی بینائی واپس آگئی پھر اس نے سچے دل سے عہد کیا کہ اب یہاں رہ جائیں گے  اور انکی قبر بھی یہی ہو گی۔
حتاکہ اب بھی اس مقام کی خدمت گزاری ان ہی کی اولادیں کر رہی ہیں اس جگہ پہ انہوں نے سیکڑوں مٹکے رکھے ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگوں کو دن رات پانی پلا تے ہیں اور انہوں نے ایک چھوٹی سی کٹھیا بھی بنا رکھی ہے جس میں وہ سردیوں اور گرمیوں میں رہتے ہیں اور ہزاروں لوگوں کو پانی کی سبیلیں پلاتے رہتے ہیں  یہ لوگ نہ تو تھکتے ہے نہ تو  ڈرتے ہے حتاکہ  ان کی لوگوں کا کہنا ہے ہمارے باپ دادا اسی جگہ کی خدمت کر کے اس دنیا سے چلے گئے ہم بھی اس جگہ کی خدمت کرکے اس جگہ سے چلے جائیں گے ویسے بھی روکاوٹ تو زندہ انسانوں کے لئے ہیں اور میت کیلئے ہر کوئی راستہ چھوڑ دیتا ہے یہ تھے وہاں پہ سبیل چلانے والے ایک نوجوان الفاظ کے کلمات جو میرے دل میں اتر گئی اور زندگی بھر کیلئے زبان پہ ٹھہر گئے

ببرک کارمل جمالی

 

- Advertisement -spot_img

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Find Trustworthy Online Gambling Establishment Ireland Sites With Our Help

Top 10 Casino Gambling Web Sites For Real Cash Within The Usa 2025ContentWhat Are The Best Online Casinos For...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں