کھیل کھلاڑی یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی اور جلاوان...

یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی اور جلاوان ایف سی خضدار کی سپر8 مرحلے میں رسائی

-

- Advertisment -

کوئٹہ:
بلوچستان میں کھیلوں کے سب سے معروف ٹورنامنٹ یوفون بلوچستان فٹبال کپ میں مزید دو شہروں کی ٹیموں نے سُپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے پنجگور ایف سی اور خضدار سے Jallawanایف سی کی ٹیموں نے ایلی منیٹر راؤنڈز میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے سْپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کی تعداد چار ہوچکی ہے۔ اس سے قبل باچا خان ایف سی لورالائی اور شہید بالاچ ایف سی نوشکی سپر 8 مرحلے میں پہلے ہی اپنی جگہ بناچکے ہیں۔ 

پنجگور میں شہر کی سطح پر کھیلے گئے ایلیمنیٹر میں پنجگور ایف سی اور بلوچ موسیٰ جان ایف سی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ یہ میچ سخت مقابلے کے بعد پنجگور ایف سی نے 1 کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔ خضدار میں باب بلوچستان ایف سی اور جلاوان ایف سی کے درمیان میچ ہوا جسے جلاوان ایف سی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ محمد ابراہیم نے میچ کے 50ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سپر 8 مرحلے میں پہنچا دیا۔ 

دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے کی اولین آٹھ ٹیموں میں شامل ہوں گی جس کے میچز 26 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میچز 27 مارچ اور 28 مارچ کو بالترتیب منعقد ہوں گے۔ 

یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام کے پسندیدہ کھیل فٹبال کو فروغ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور یوفون کے برانڈ ایمبسڈر فضل محمد اور ریاض خان نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ پچھلے دو ٹورنامنٹس کی شاندار کامیابی کے تناظر میں اس بار یہ ٹورنامنٹ مزید بڑے پیمانے پر کھیلا جارہا ہے جس میں بلوچستان کے آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/مطیع اللہ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں