کھیل کھلاڑی یوفون بلوچستان فٹبال کپ کا سپر8 مرحلہ مکمل، سیمی...

یوفون بلوچستان فٹبال کپ کا سپر8 مرحلہ مکمل، سیمی فائنلز آج سے کھیلے جائیں گے

-

- Advertisment -

کوئٹہ کے مالی باغ فٹبال گرائونڈ میں یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا سپر 8 مرحلہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد آج (بدھ) سے سیمی فائنلز کا آغاز ہورہا ہے ۔ سپر8مرحلے میں افغان فٹ بال کلب چمن ،فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ ،افغان فٹ بال کلب پشین اور جھالاوان فٹ بال کلب خضدار نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔گزشتہ روز سپر 8مرحلے کے دوران بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالرؤف بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔

 

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اس ٹورنامنٹ سے خام ٹیلنٹ کو منظرعام پر لانے کا موقع ملا ہے اور میں اس تعاون اور پلیٹ فارم کی سرپرستی کرنے پر یوفون کا مشکور ہوں۔ یوفون کا عزم ہمیشہ ایسے اقدام کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس سے صوبے میں فٹبال کی بحالی عمل میں آئی۔”  قبل ازیں، 25 مارچ کو سپر 8 مرحلے کے دو سنسنی خیز میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ افغان ایف سی پشین اور باچا خان ایف سی لورالائی کے درمیان ہوا۔ کھیل کے 50 ویں منٹ میں باچا خان ایف سی لورالائی کے محمد سلیم نے گول کرکے سبقت حاصل کرلی تاہم ان کی ٹیم یہ برتری کچھ دیر ہی رکھ پائی اور کھیل کے 62 ویں منٹ میں افغان ایف سی پشین نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔

 

کھیل ختم ہونے تک اسکور 1ـ1 سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے افغان ایف سی پشین نے میچ جیت لیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ سپر 8 مرحلے کا دوسرا میچ ٹائیگر رئیسانی ایف سی کوئٹہ اور جالاوان ایف سی خضدار کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم میچ ختم ہونے تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ آخر کار سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جالاوان ایف سی خضدار چار کے مقابلے میں پانچ گول کرکے میچ جیت گئی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔  منگل کو سپر8 مرحلے کا تیسرا میچ افغان ایف سی چمن نے صفر کے مقابلے میں 3 گول سے باآسانی جیت لیا۔

 

کھیل کے آغاز سے ہی افغان ایف سی چمن نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور پہلے ہاف میں امان اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو پہلی سبقت دلائی ۔ اس کے بعد عبدالرحیم نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت میں مزید اضافہ کیا ۔ کھیل کے 73 ویں منٹ میں سہراب نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنادیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ منگل ہی کو سپر 8مرحلے کا تیسرا میچ  فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ اور بالاچ فٹ بال کلب نوشکی کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے

 

۔یہ ٹورنامنٹ بلوچستان کے آٹھ شہروں میں کھیلا گیا جہاں کوالیفائرز اور ایلی منیٹرز راؤنڈز منعقد ہوئے جبکہ 25 مارچ اور 26 مارچ کو سپر8 مرحلے کے میچز ہوئے۔ اب ان چار ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرسکتی ہے۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنلز فلڈز لائٹس میں آج سے کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلی بار سال 2017 میں بلوچستان میں فٹبال کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ ہوا۔ بلوچ نوجوانوں میں فٹبال انتہائی مقبول ہے اور صوبے کے تقریبا ہر گائوں میں فٹبال کھیلی جاتی ہے۔

 

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بے شمار اسٹار کھلاڑی قومی سطح پر کھیل چکے ہیں جن میں فضل محمد اور ریاض خان شامل ہیں اور یہ بڑے کھلاڑی پچھلا ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں اور اب اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔پہلا ٹورنامنٹ بلوچستان کے چار شہروں خضدار، چمن، پشین اور کوئٹہ میں کھیلا گیا جس میں مسلم ایف سی چمن فتح یاب رہی۔ سال 2018 میں اس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہوا جس میں لورالائی اور نوشکی شہر کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور ایکوا ایف سی کوئٹہ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔ رواں سال اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے جس کے کوالیفائنگ را?نڈ میں مزید دو شہر پنجگور اور گوادر شامل ہوئے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ شہروں کی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

خبر: کوئٹہ انڈکس/ مطیع اللہ کاکڑ

دین محمدhttp://www.watanpaal.com
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں