کھیل کھلاڑی یوفون فٹ بال ٹورنامنٹ ،افغان فٹ بال کلب چمن...

یوفون فٹ بال ٹورنامنٹ ،افغان فٹ بال کلب چمن اور جھالاوان فٹبال کلب خضدار نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

-

- Advertisment -

کوئٹہ:

یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن میں افغان فٹ بال کلب  چمن اور جھالاون فٹ بال کلب  خضدار ٹیموں نے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مالی باغ اسٹیڈیم میں فلڈلائٹس کی روشنی میں یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کے سیمی فائنل میچز منعقد ہوئے۔

 

پہلا سیمی فائنل افغان فٹ بال کلب  چمن اور افغان فٹ بال کلب  پشین کے درمیان منعقد ہوا۔ کھیل کے آغاز سے ہی افغان فٹ بال کلب  چمن کی ٹیم نے گرائونڈ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈز قبل افغان فٹ بال کلب چمن کے جدید خان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔ حریف ٹیم افغان فٹ بال کلب پشین نے گول اسکور کرنے کی بہت کوشش کی تاہم افغان فٹ بال کلب چمن کا دفاع نہایت مضبوط رہا اور حریف کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ اور جھالاوان فٹ بال کلب خضدار کے درمیان ہوا۔

 

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے۔ جھالاوان فٹ بال کلب خضدار کے کھلاڑی ریاض خان نے میچ کے 11ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی۔حریف ٹیم فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ نے ہمت نہیں ہاری اورمیچ کے 86ویں منٹ میں اسکے کھلاڑی فتح نے گول اسکور کرکے میچ 1ـ1سے برابر کردیا۔ میچ کا نتیجہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جھالاوان فٹ بال کلب خضدار کے حق میں نکلا جس میں فاتح ٹیم کے گول کیپر سلیم حریف ٹیم فیض اللہ آغا فٹ بال کلب کوئٹہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے۔ سیمی فائنل جیتنے کے بعد جھالاوان  فٹ بال کلب  خضدار نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ، فائنل میچ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

فائنل میچ کے دوران یوفون بلوچستان فٹبال کپ کا آفیشل نغمہ پیش کیا جائے گا، اظہار علی مالی باغ فٹبال اسٹیڈیم میں پہلے اور دوسرے ہاف کے درمیانی وقفے میں یہ گیت پیش کریں گے۔ اظہار علی کوئٹہ کے گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں اور ایسٹ ریکارڈز کے نام سے ان کا اپنا لیبل ریکارڈ بھی ہے۔رواں سال اس چیمپیئن شپ کے تیسرے ایڈیشن کے کوالیفائنگ راؤنڈز کوئٹہ، لورالائی، چمن، پشین، نوشکی، خضدار، پنجگور اور گوادر میں منعقد ہوئے جس میں 48 ٹیموں کے 720 نوجوان فٹبالرز نے حصہ لیا۔

رپورٹ: کوئٹہ انڈکس/ مطیع اللہ کاکڑ

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں