کوئٹہ:
معروف سماجی کارکن میر بہرام لہڑی اور دیگر نے کہا ہے؛ بلوچستان میں پہلی بارایک تاریخی نوعیت کا اقدام کرنے جارہے ہیں بلوچستان میں ایک ایسی ایسوسی ایشن کی بنیاد ڈال رہے ہیں جو کہ آج سے پہلے بلوچستان میں کسی نے نہیں کی اور ہم اس اقدام کے نگران اورپہل کار ہیں اور امید رکھتے ہیں بلوچستان میں نفسیات کے حوالے سے جو بھی اقدام اٹھائے جائیں گے تو اس میں ہماری مشاورت شامل ہوگی ۔ بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کی کابینہمیں14مارچ 2019ء کو ایک جنرل باڈی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں بلوچستان کے مایہ ناز سائیکالوجسٹ نے شمولیت کی اور اسی میٹنگ میں الیکشن سے ایک دس رکنی کابینہ کی تشکیل ہوئی جس میں میر بہرام خان لہڑی (صدر) عبدالرزاق بلوچ ( نائب صدر) چنگیز خان (سیکرٹری جنرل) نصیر احمد(سیکرٹری خزانہ ) صدیق اللہ ( سیکرٹری پریس ) اور ان کے علاوہ بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران ظہور احمد، محمد نعیم ، سجاد احمد، وصاف باسط اور شاہینہ شامل ہیں۔
نفسیات ایک اہم موضوع ہے جو کہ معاشرے کے ہر مسئلے سے جڑا ہوا ہے اور اس موضوع کو ہم مزید نظر انداز نہیں کرسکتے لہذا اب اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے جہاں سے بلوچستان میں جتنے بھی مسائل ہیں ان کا حل نکل سکے۔ اس کے علاوہ نفسیات کی آگاہی ہر سطح پر کیا جائے اوربلوچستان کے ہر ادارے میں ماہر نفسیات( سائیکالوجسٹ) کی آسامیاں پیدا کی جائیں تاکہ اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ۔
بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کا ایک ایسا خوب دیکھتا ہے جس میں بلوچستان کے لوگ ذہنی طور پر ایک اعلیٰ مقام پر ہیںاس خواب کو پورا کرنے کیلئے ہمیںسائیکالوجی اور سائیکالوجسٹ کی آگاہی اور اہمیت کو ہر سطح پر اجاگر کرنا ہوگا اورس امر میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم ، ٹریننگ، ورکشاپس ، سیمینار اور مختلف پروجیکٹ پر مثبت کام کرنا ہوگا۔لہذاایک پر امن خوشحال کامیاب اور ترقی یافتہ بلوچستان چاہئے ہوگا تو بلوچستان کے ہر طبقے کو بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر چلنا ہوگا تاکہ ہم اس جدید دور سے مقابلہ کرسکیں۔ بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن اپنے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے آج سے کمر بستہ ہیں اور سب سے پہلے بلوچستان حکومت خاص کر وزیراعلیٰ بلوچستان جناب جام کمال ، کور کمانڈر بلوچستان جناب عاصم سلیم باجوہ اور گورنر بلوچستان جناب امان اللہ یاسین زئی سے درخواست کرتے ہیں کہ آگے آئیں اور بلوچستان سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن کی مدد کریں تاکہ ہم جلد از جلد اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکیں۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ ویب ڈیسک