Sunday, June 29, 2025
No menu items!

جاپان کراٹے ٹریننگ سمینار،ریفری جج کورس کا انعقاد ، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ:
جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام جے کے کراٹے ٹریننگ سمیناراور ریفری جج کورس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ٹیکنیکل آفیشل سمیت 80 سے زائدکھلاڑیوں نے شرکت کی ۔علمدار روڈ پر واقع تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس منعقد ہونے والے سمینار میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کراٹے ماسٹر سنسی حسین علی چنگیزی اور سنسی عبداللہ چنگیزی نے ٹریننگ سمینار میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کمیتے اور کاتا کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

کراٹے ٹریننگ سمینار کے اختتام کے بعد ریفری جج کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سنیئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔کھلاڑیوں اور کوچز نے کراٹے ٹریننگ سمینار کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جاپانی کراٹے اسٹائل کو فروغ ملے گا۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Offerta Di Giochi Weil Casinò

Savaspin Casino Afilado A 1500 Dalam Bonus Di BenvenutoContentI Migliori Provider Su SavaspinOnline Casinò Savaspin — Generosi Added Bonus...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں