کوئٹہ
بلوچستان یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنئیرنگ اینڈ میجیجمنٹ سائینسز نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ساتھ دستخط ہونے والے مفاہمی...
اسلام آباد
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور مائیکروسافٹ نے پاکستان میں ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ (ای ٹی اے) کی تجدید کرتے ہوئے پاکستان بھر میں...
کوئٹہ
چیئرمین بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامیشن پروگرام اور اسسٹنٹ صوبائی کمشنر بلوچستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن نظام الدین مینگل نے کہا ہے کہ سکائوٹنگ کے...
A young Pakistani Youtuber is making the headlines with his ambitious plan to bring his province Balochistan to the forefront of tourism in Pakistan...
A young Pakistani Youtuber is making the headlines with his ambitious plan to bring his province Balochistan to the forefront of tourism in Pakistan...
پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا ہے؛ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کا سہرہ بلوچستان کے موجودہ حکومت کے سر جاتا ہے۔ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے کاوششوں سے صوبے کا عوام امن کے فضاء میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ حکوت میں شامل جماعتوں کی ہرممکن کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کیلئے اچھی اور موثر دیرپا پالیسیاں مرتب کریں۔ تاکہ صوبے کا عوام سکھ کا سانس لے سکے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری مرکز میلینئم مال کے زیر اہتمام یونیورسل چلڈرن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ بچوں کے دو روزہ میلے کے افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمد دمڑ، میلے کے پارٹنرز کمپنیوں کے نمائندگان اور میلینئم مال کے نمائندوں نے خطاب کیا۔
میلے کے افتتاحی تقریب سے مقررین نے خطاب میں کہا؛ بلوچستان امن کا گہوارہ ہے۔ یہاں امن ہوگی تو پورے پاکستان میں امن ہوگی۔ یہاں امن کے قیام میں کردار ادا کرنے پر ہمیں صوبائی حکومت کے اس اقدام کر سراہنا چاہیے۔ صوبائی حکومت کی پالیسیاں عوام دوست بنارہے ہیں تاکہ اس کے فائدے عوام کو براہ راست پہنچ سکے۔
اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے نجی کمپنیوں کے نمائندگان نے کہا؛ پاکستان کی معیشت میں بلوچستان کا انتہائی اہم کردار ہے۔ یہاں امن ہوگا تو یہاں میلے بھی ہوں گے۔ بچوں کے لیے میلے کا انعقاد کرنا میلینیم مال کی کامیابی ہے۔ جس سراہتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کے ساتھ اسی خلوص اور محبت سے رشتہ جوڑنا چاہتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے تو پورے ملک میں امن ہوگا۔
میلے میں پاکستان کی معروف گلوکارہ اور پشتو زبان میں نام بنانے والی سب خوبصورت آواز کی مالکن صوفیہ کیف کے پشتو، اردو اور دیگر زبانوں کے گانوں سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوِئے۔ جبکہ میلے میں بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کے علاوہ میجک شو، گیمزاور سپورٹس کے مقابلے رکھے گئے تھے جس سے بچھے خوب لطف اندوز ہورہے تھے۔ بچوں میں گیموں اور دیگر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور میلے کے منتظمین کے اس اقدام کو سراہا۔
دین محمد وطن پال کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں