Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

سنیٹ انتخابات: اپوزیشن تیاری بھی کررہے ہیں اور استعفے بھی دے رہے ہیں، شانیہ خان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ؛
بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء شانیہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام ڈرامے عوام کے سامنے عیاں ہوگئے ہیں ایک طرف پی ڈی ایم جلسے کامیاب کرنے کیلئے استعفوں کا ڈرامہ رچارہی ہے تو دوسری طرف سینٹ کے الیکشن اور کشمیر کے انتخابات کیلئے تیار کھڑی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن کبھی بھی استعفیٰ دینے کی جرت نہیں کریگی

بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما شانیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت سے عوام مطمئن ہے اس کا منہ بولتا ثبوت کوئٹہ پی ڈی ایم جلسہ ناکام ہونے کے بعد ن لیگ ٹوٹ کر بلوچستان سے مکمل ختم ہوگئی جس کے بعد ن لیگ کو بلوچستان میں قیادت کرنے کو کوئی تیار نہیں آئےروز نوازشریف کا بلوچستان کے لیڈروں کو فون کرکے بلوچستان میں قیادت سمبھالنے کی پیش کش کی جارہی ہے لیکن کوئی برائے نام پارٹی کے صوبے میں قیادت کو سنبھالنے کو تیار نہیں اسی طرح اب جمعیت بلوچستان میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بلوچستان میں عوامی حکومت ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایم کو کوئی پزیرائی نہیں ملے گی جام کمال کی وہ واحد حکومت ہے جس میں پورے بلوچستان میں بلا کسی تعصب کے ترقیاتی کام کاآغاز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کے حلقوں میں وزیراعلیٰ جام کمال کو پزیرائی حاصل ہورہی ہے جس سے بلوچستان کی اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

“vulkan Vegas Kasyno Online ️ Legalne Polskie Kasyno

Vulkanvegas Casino Pl ᐉ Oficjalna Strona Vulkan VegasContentZasady Odpowiedzialnej Gry W Vulkan Las Vegas"Vulkanvegas Casino PlGry Z Krupierami Em...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں