کوئٹہ؛
یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی )کے زیر اہتمام حکومت بلوچستان کے ڈائر یکٹریٹ آف یوتھ افیئرز اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے بلوچستان یوتھ پالیسی 2021 سے متعلق ملٹی اسٹیک ہولڈرز کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر پروگرام منیجر برائے یو این ڈی پی Laura Sheridan، صوبائی نمائندہ ڈاکٹر ظفر احمد، یو این ڈی پی کے کنسلٹنٹ دائود ننگیال، کوئٹہ آن لائن کے بانی ضیا الرحمن، سوشیو پاک کے امان اللہ کاکڑ، عبدالمالک اچکزئی ،نمرہ پرکانی، زرغونہ خان،و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کام کرنے کیلئے گھٹ، نظریہ اور ہمت کی ضرورت ہے کسی بھی قوم کیلئے اقدامات پر اس قوم کے ہر شخص تک پہنچنا چاہیے۔ صوبے کے ہر ضلع کے یوتھ کو شامل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان میں مینٹل ہیلتھ بڑا مسئلہ ہے بلوچستان گزشتہ دو دہائیوں سے مسلط جنگ کی وجہ سے مینٹل ہیلتھ کا سامنا کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے یوتھ کیلئے کوئی پالیسی نہیں بلکہ ریسرچ کا فقدان ہے، شہروں کے علاہ دیہی علاقوں میں یوتھ کی اکثریت معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔