Thursday, January 23, 2025
No menu items!

دودھ فی لیٹر140روپے فروخت کرنے کا اعلان

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ،
بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن اور ملک شاپ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر بڑھتی ہوئی مہنگائی ، اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے 140 روپے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈیری فارم ایسویس ایشن کے صدر الطاف حسین گجر اور ملک شاپ کے صدر حاجی ولایت حسین کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں دیگر عہدیدار حاجی عبدالباری ، عابد خان جدون، حاجی عمر ، شعیب ،ملک اسلم ، بلال، شرافت ، حبیب الرحمان ،ماجد ، چوہدری الیاس سمیت دکاندار اور ڈیری کے نمائندوں نے شرکت کی

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز کے اضافے اور مہنگائی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیاگیا کہ ہم نے 15 ماہ قبل انتظامیہ کو دودھ کی قیمتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی درخواست کی تھی لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جانوروں کا چارہ ، اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ جس طرح روز مرہ اشیاء، کھانے پینے کی چیزوں ، مصنوعات کی قیمتوں اور یوٹیلٹی بلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اسی تناسب سے عام شہریوں کی طرح ڈیری فارمرز اور ملک شاپ والے بھی اس مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ہم نے انتظامیہ کی بے حسی کو مد نظر رکھ کر مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے دودھ کی فی کلو قیمت 140 روپے کریں تاکہ اس صنعت اور کاروبارسے وابستہ لوگوں کے روزگار کو بچا سکے۔

ہم نے مشترکہ طور پر دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور اسی تناسب سے دودھ کی فروخت کو یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں