Thursday, January 23, 2025
No menu items!

اویس کاسی اپنے خرچے کا ورلڈ چمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
دبئی میں منعقد ہونیوالے ورلڈ چمپئین شپ 2021 کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کھلاڑی نیشنل چیمپیئن، ساؤتھ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ اور ملک کے پہلے U-21 میڈلسٹ محمد اویس کاسی کریں گے.

اویس خان کاسی مائنس 84 کلوگرام کیٹیگری میں مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان، ان کے سینئر انسٹرکٹر آغا محمد مینگل و عبد الرازق نے ان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ضرور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ورلڈ چمپئین شپ کے مقابلوں میں اویس کاسی کے علاؤہ انفرادی کاتا میں نعمت اللہ، 55 کلو گرام میں مراد خان اور 75 کلو گرام میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی سعدی عباس بھی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

قومی کوچ شاہ محمد شان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹریننگ کیمپ و بھرپور تیاریوں کے بناء فنڈز کی عدم دستیابی و سپانسرز نہ ہونے کی وجہ سے یہ کھلاڑی جیب سے پیسہ خرچ کرکے ملک و قوم کا پرچم سربلند کرنے کے عزم سے نکلے ہیں.

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں