Thursday, January 23, 2025
No menu items!

حسن موسیٰ گرلز کالج میں ایک روزہ سائنسی و فنی نمائش کا انعقاد

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ
کوئٹہ میں حسن موسیٰ گرلز کالج میں ایک روزہ سائنسی اور آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں کالج کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طالبات کے بنائے گئے ماڈلز رکھے گئے تھےنمائش میں شریک طالبات نےآرٹ اور سائنس کے مختلف اقسام کے ماڈلز بنائے تھے ۔ سگریٹ نوشی اور دیگر خطرناک امراض سے بچائو کے ماڈلز بھی اس نمائش میں رکھے گئے تھے۔ اس سائنس اور آرٹ کے نمائش کے اختتامی تقریب میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افیسران، لیکچررز، پروفیسرز اور ڈائریکٹر محکمہ تعلیم نے بھی شرکت کیں

 

انسانی جسم کے ڈی این اے اور دیگر اہم حصوں سے کام کرنے کے طریقہ کار کو بھی ان ماڈلز میں بیان کئے گئے تھے۔ نمائش میں مینار پاکستان ، مزار قائد ، خیبر گیٹ اور دیگر کےمختلف مقامات کے ماڈلز بھی شامل تھے۔ نمائش میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے خصوصی طور پر شرکت کیں جس نے طالبات اور اساتذہ کے اس کاوش کو سراہا

 

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ طالبات نے بہت بہترین انداز میں ماڈلز تیار کئے ہیں یہ اقدام قابل تحسین ہے، طالبات میں ایسی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت مزید اقدام کررہی ہےانہوں نے کہا کہ طالبات کی محدود وسائل میں اس قدر اعلیٰ کارکردگی قابل تحسین ہے۔ اگر اسی محنت جاری رکھی تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ ہم سب ایک اعلیٰ اور تعلیم یافتہ معاشرے کے شہری ہوں گے۔

 

حسن موسیٰ گرلز کالج کی پرنسپل سعدیہ فاروقی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہونیوالے اس سائنسی نمائش میں اب آرٹ کو شامل کیا گیا ،ہماری کوشش ہے کہ طالبات کی تخلیقی صلاحیتوںکو پروان چڑھانے میں ان کی مدد کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کی کارکردگی بھی صوبائی وزیر گوش گوار کردی اور انہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر اور محکمہ تعلیم کے حکام کو یقین دلایا کہ وہ کالج کی بہترین کارکردگی کیلئے مزید کوششیں کریں گی۔

 

پرنسپل کالج سعدیہ فاروقی نے صوبائی وزیر نصیب اللہ مری ، ڈائریکٹر تعلیم اور دیگر کو ماڈلز کے سٹالوں کا دورہ کرایا اور انہیں ماڈلز کے بارے میں معلومات دیںتقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری، پرنسپل حسن موسیٰ گرلز کالج سعدیہ فاروقی اور ڈائریکٹر تعلیم نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے

- Advertisement -spot_img
دین محمد آراش
دین محمد آراشhttp://www.watanpaal.com
دین محمد آراش کوئٹہ انڈکس کے بانی اور فری لانس (آزاد) صحافی ہے۔ وہ گذشتہ 16سالوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک ہے۔ بچوں کی صحت کے علاوہ بہبود نسواں اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہے ہیں
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

لاس اینجلس کی تباہ قصبے میں صحیح سلامت گھر کی حقیقت کیا ہے؟

کوئٹہ؛ ايک سرخ رنگت والا گھر جوکہ آگ کی تباہی کے درمیان صحیح سلامت نظر آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں