اسلام آباد(نیٹ نیوز) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، بھارت کلبھوشن کے کرتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے عالمی فورم پر گیا ہے،کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے عبوری فیصلے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان کو شکست اور بھارت کی جیت ہوئی ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے میں صرف اتنا کہا گیا کہ جب تک عدالت کلبھوشن یادیو کے کیس کو مکمل طریقے سے نہ سن لے تب تک اسے پھانسی نہ دی جائے۔آئندہ سماعت میں مضبوط قانونی ٹیم کے ہمراہ عالمی عدالت میں پیش ہوں گے۔بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ بھارت نے عالمی عدالت میں جاکر غلطی کی ہے، اس حوالے سے پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت میں لےکر جائے گا، کشمیر پر پاکستان کا مئوقف تبدیل نہیں ہوگا۔