ملٹی میڈیا قلمکار اپنے تخیلاتی حسن کے ذریعے معاشرے میں امن...

قلمکار اپنے تخیلاتی حسن کے ذریعے معاشرے میں امن ومحبت کی فضاکو قائم کریں ، ڈاکٹر محمد یاسربازئی

-

- Advertisment -

نصیر آباد: شاد پندرانی سے
نصیرآباد دھرتی کے شہر ڈیرہ مرادجمالی میں نصیرآبادویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے المصطفے پبلک سکول میں ایک پروقارادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بلوچستان بھر کے دانشوروں ,صحافیوں,سماجی,کارکنوں اورشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد میں ان کی بہترین علمی, ادبی,صافتی اور سماجی خدمات کے عیوض انہیں ایوراڈسے نوازا گیا.اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی اور اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنرغلام حسین بھنگرتھے.صدارت معروف ماہرتعلیم جناب ریاض احمد بھنگر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی نے کی.نظامت کے فرائض معروف ادیب اور نہایت شفیق انسان عادل ابڑو نے انجام دیئے.تلاوت کلام پاک ہونہار طالب علم بختیاراحمد قادری اور نعت کی سعادت اللہ بخش نے حاصل کی.


ابتدائی کلمات نصیرآباد ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے چیئرمین عادل ابڑو نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) گزشتہ دو سالوں سے نصیرآبادمیں اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کا مقصد انسانیت کی بھلائی اور علمی ادبی روایات کو برقرار رکھ کرنسل نو میں محبت , رواداری اور جزبہ حب الوطنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور نوجوانوں کی صحیح معنوں میں ان کی ذہنی نشوونما کرکے انکو ظلمت کے اندھیروں سے نکالنا ہے تاکہ آج کا یہ نوجوان مستقبل میں معاشرے کی بہتری کے لیئے اپنا کرداراد کرسکیں. انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) دو سال کے اس قلیل عرصے میں متعدد تقریبات کا انعقاد کرچکی ہے جن میں ادبی, فلاحی اور سماجی خدمات شامل ہیں اور آج کے اس تقریب کا مقصد بھی اپنے اپنے شعبے میں بے مثال جوہر دکھانے والے شخصیات کی خدمات کے عیوض انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے انہوں اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا تہہ سے شکریہ ادا کیا.

 

اس تقریب میں ملی ادبی فاؤنڈیشن پاکستان پاکستان ڈیرہ اللہ یارکے چیئرمین محمد اسلم آزاد نے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی اور ریاض احمد بھنگر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکو اور وائس چیئرمین ساحل ابڑو نے اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگراور نصیرآباد ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) کے چیئرمین عادل ابڑو کو اجرک کا تحفہ پہنایا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسربازئی نے کہا کہ قلمکار حضرات اپنے تخیلاتی حسن کے ذریعے اس معاشرے میں امن ومحبت کی فضاکو قائم کریں تاکہ ہماری نوجوان نسل کی بہترین اصلاح ہو سکے کیونکہ اس معاشرے کی اصلاح میں ادیبوں کے کردار سے کبھی انکار نہیں کیا جاسکتا.انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے انعقاد سے ادیبوں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اوراس طرح کے تقاریب اس بات کی عکاسی بھی کرتے ہیں کہ ڈیرہ مراد جمالی علم و ادب کے حوالے سے سر سبزو شاداب ہے.
 
 

انہوں نے کہا کہ یہاں کے اہل علم کو چائیے کہ اردو ادب میں جدت کو فروغ دیں تاکہ مستقبل میں بہترین قلمکار پیدا ہوسکیں.اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر نے کہا کہ ادیب ہمارا قومی اور عظیم سرمایہ افتخار ہیں انکی خدمات حاصل کیئے بغیر ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکیں گے.پاکستان کی تعمیروترقی میں بھی ادیبوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکرعظیم ملک حاصل کرنے میں مثبت کردار ادا کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قلمکاروں کی بدولت سے ہی ہماری تہزیب وثقافت اور رسم ورواج آج تک زندہ ہیں لفظوں کو ہیروں کی مالا میں پرونے کی یہ صفات ہر کسی میں نہیں ملتے اسلیئے ہمیں معاشرتی برائیوں کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیئے قلم کی تلوار کو لیکر آگے بڑھنا ہوگا.اس پروقار تقریب سے غلام نبی عمرانی چیئرمین میونسپل کمیٹی,محمد وارث ابڑو,مولابخش جمالی,میرعلی حسن جاموٹ کے علاوہ نصیرآبادویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ)کے عہدیداروں عاشق حسین,سائیں بخش کھوکھراور رئیس محمد گلاب ابڑو نے بھی خطاب کیا.

 

 

مہمان خاص ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی و اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنرغلام حسین بھنگر نے تقریب میں بہترین ادبی,صحافتی اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے شرکاء میں ایوارڈز تقسیم کیئےجن میں شیخ فرید, ڈاکٹرعبدالرشیدآزاد,عاشق بلوچ,محمد اسلم آزاد,ساحل ابڑو,لعل محمد شاہین,ریاض ندیم نیازی,آغا نیاز مگسی, محمد رفیق مغیری,علی گل پندرانی,ناطق ناڑیوال,جوہر بنگلزئی,شمس ندیم, محمد پناہ بلوچ,عبدالکریم عابد, خالدبیدار,عبدالرزاق,عرض محمد جتک,زاہد مینگل,خلیل کھوسو ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں.اس موقع پر نصیرآبادویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) کے چیئرمین عادل ابڑو نے مہمان خاص ڈپٹی کمشنرڈاکٹرمحمد یاسر بازئی اور اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر کو بھی ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا.تقریب کے آخر میں محفل مشاعرہ کا بھی ہوا جس میں شیخ فرید,ڈاکٹرعبدالرشیدآزاد, عبدالکریم عابد,محمد رفیق مغیری,عادل ابڑو,ناطق ناڑیوال,مجیب شاکر,گل میر گل,اوراحسن زیب نے اپنے اپنے کلام سناکر تقریب کو چارچاند لگادیا.

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں