کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
اس جدید دورمیں بھی لوگوں میں شعور کی کمی ہے۔ دور دراز علاقوں کے لوگ کمسپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا کو سماجی مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ تاکہ شرح خواندگی اور دیگر حل طلب مسائل کو حل کرنے میں مدد دیا جاسکے۔ آج کل کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ کمیونٹی فوکس ریڈیو ایک مثبت اقدام ہے اس ٹول کو مثبت استعمال میں لایا جائے تاکہ لوگوں تک درست معلومات کی رسائی ممکن ہو۔ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے اس پروگرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ حقوق کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں کے نبھانے کا درس دیا جائے۔
یو این وومن اور یو این والنٹئر کے زیر اہتمام کمیونٹی فوکس ریڈیو کے رضاکاروں کے ورکشاپ سے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی، ریڈیو پاکستان کے سٹیشن ڈائریکٹر سہیل خٹک، سینئر پروڈیوسر توصیف احمد، نظامت بہبود و نسواں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس امبرین، یو این وومن کی ریحانہ خلجی اوریو این والنٹئر کے طلعت جہاںنے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کمیونٹی فوکس ریڈیو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کمیونٹی کے لوگ رضاکارانہ طور پر قائم کرتے ہیں۔ جس کا عملہ رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ جس کا مقصد علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنا، مشکلات اور مسائل سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ، کمیونٹی کی ثقافت اور رسم و رواج کو فروغ دینا، کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے انٹرویوز نشر کرنااور علاقے کے ترقیاتی منصوبو کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ پروگرام اقوام متحدہ کے دو ذیلی تنظمیں یو این وومن اور یو این والنٹئر دونوں ملکر اس پروگرام کو چلا رہے ہیں۔
ورکشاپ سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ عام لوگوں میں آگاہی کا فقدان اور شرح خواندگی کی کمی ہے۔ بنیادی مسائل کے حل کیلئےتمام تر بروئے کار وسائل کو استعمال کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگا۔ ایک دوسرے کی بات کو سمجھتے ہوئے بنائی گئی حکمت عملی پر عملدر آمد کرنا ہوگا۔ ون وے کمیونیکیشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ لوگوں کی بات کو سننا ہوگا اور ان کے رائے کا احترام کرنا ہوگا۔ جن رضا کاروں کو تربیت دی گئی ان کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرے۔ اس پروگرام کو صوبے کی سطح تک لے جاکر وسیع کیا جائے۔ مقامی زبانوں میں پروگراموں کو ترتیب دیا جائے۔ دوسرے مسائل کے ساتھ ساتھ وومن ٹریفکنگ کی طرف بھی توجہ دی جائے۔ بلوچستان میں زچگی کے دوران مائوں کی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ معاشرے کی بہتری کی جدوجہد میں خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کررہی ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ جدید میڈیا کے بعد ریڈیوں کا رجحان کم ہوگیا ہے اسے جدید خطوط پر استوار کرنا چاہیے تاکہ لوگوں میں اس کا رجحان دوبارہ بڑھ جائے۔ دور دراز علاقوں میں ریڈیو سنتا جاتا ہے۔ نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے اس پروگرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ خود اعتمادی کے فقدان اور شعور کی کمی کے باعث نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد انہتائی ضروری ہے تاکہ معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں مدد کیا جاسکے۔ جو معاشرے کو مسائل سے نکالنے میں مدد ثابت ہوسکتا ہے۔ نوجوان سیکھی گئی مہارتیں دوسرے لوگوںکو سیکھائیں تاکہ یہ سلسہ ایک زنجیر کی شکل اختیار کرے۔ نوجوانوں حقوق کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں کے نبھانے کا درس دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے اولین ترجیحات میں ہے۔ ‘کمیونٹی براڈ کاسٹ کی چھوٹے اور کم ترقیافتہ ممالک میں کامیابی سے نشریات چل رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان کوئٹہ سٹیشن کمیونٹی براڈ کاسٹ کا آغاز کر چکا ہے۔اسے مستقبل میں جاری رکھنے اور اسے مزید وسعت دینے کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس براڈ کاسٹ کو اے ایم میڈیم پر چلایا جارہا ہے ۔ اجازت مل گئی تو اسے ایف ایم میڈیم پر چلانے کیلئے بھر پور تعائون کریں گے۔ ریڈیو پاکستان ہر پروگرام معیار کے مطابق چلاتا ہے۔ کمیونٹی فوکس ریڈیو کے پروگرام کے حوالے سے شرکاء کیجانب سے اس پروگرام کو صوبے بھر تک وسیع کرنے، اسے اے ایم کے ساتھ ساتھ ایف ایم ریڈیو میڈیم پر بھی نشریات شروع اور سوشل میڈیا کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنانے کے حوالے سے تجاویز دی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر سے مزید سرگرم رضاکاروں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ پورے صوبے کے مسائل پر بات چیت کی جائے اور اس کو اجاگر کیا جائے۔