Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

کوئٹہ میں 3 کروڑ کی لاگت سے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال قائم

اس ہفتے کی اہم خبریں

کوئٹہ :
اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پہلی بار میرے تجویز کردہ فنڈ سے لیڈی ڈفرن ہسپتال کے بعد وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا قیام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں نا صرف خواتین اور بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں گی بلکہ صحت کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

 

 

کوئٹہ میں پہلے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمیدخان درانی نے کہا کہ اس ضمن ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت کو بھرپور اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ ماں اور بچے کی شرح اموات کو کم کرنے کے ساتھ خواتین اور بچوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے۔ عورتوں اور بچوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ لوگوں کو ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

 

کوئٹہ ، پہلے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے افتتاحی تقریب کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی ہسپتال کا معائنہ کرہی ہے۔ (تصویر: کوئٹہ انڈکس/ ارسلان نصیر)

 

ہسپتال تقریبا 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ میری خواہش تھی کی ہسپتال کا افتتاح چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کرتے۔ انہوں نے عدالت عالیہ کی طرف سے مذکورہ ہسپتال کی زمین پر ناجائز قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے واگزار کرانےکے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ نے اس ضمن میں بھرپور ساتھ دیا اور ہسپتال کی تعمیر جو ڈیڑھ سال سے التواء کا شکار تھی آج پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ جس پر چیف جسٹس بلوچستان اور عدالت عالیہ کے ججز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

کوئٹہ ، پہلے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی خطاب کررہی ہے۔(تصویر: کوئٹہ انڈکس/ ارسلان نصیر)

 

اسپیکر نے سیکرٹری صحت کو ہدایت دی کہ ہسپتالوں میں طبی ضروریات کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ بعد ازاں اسپیکر بلوچستان اسمبلی، سیکرٹری صحت، کمشنر کوئٹہ و دیگر حکام نے نو تعمیر شدہ ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی معصومہ حیات، سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی، ایم ایس وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر امین مندوخیل، ڈاکٹر شیرین خان بھی موجود تھے۔

- Advertisement -spot_img
پاکیزہ خان
پاکیزہ خانhttps://quettaindex.com
پاکیزہ خان پاکستانی فری لانس صحافی ہے اور کوئٹہ انڈکس کے لیے صحت جیسے اہم مسائل پر رپورٹنگ کرتی رہی ہے اور وہ ڈاکومینٹری سکپرٹنگ پر بھی عبور رکھتی ہے۔ پاکیزہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ وہ صحافت کے علاوہ فلم انڈسٹری سے بھی منسلک ہے
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Türkiye’nin En Güvenilir Şans Oyunları Sitesi Bets10 Giriş”

Günün On The Internet Maçları Online Yayınları Izleyin Canlı Spor Bahisleri 1xbet ᐉ 1xbet ComContentRulet Nasıl Oynanır – Rulet...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں