کوئٹہ:
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سیرینا کے تعائون سے ہوسٹ اور بریکنگ بیرئیر وومن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیرینا انوائرمنٹ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے ایڈورڑ نے کہاکہ سیڈ روٹری کلب کے تعائون سے تعلیم اور ماحولیات کے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ جن میں سکولوں اور دیگر تعلیمی ادروں میں شعور بیدار کرنا اور عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔ جنگلات ، خواتین ، پینے کے پانی کے بچائو اور زمین کے تحفظ کے عالمی ایام کے علاوہ سیڈ ہر سال خصوصی افراد کے عالمی دن کو مناتے ہیں جس کا مقصد لوگوں میں شعور کو بیدار کرنا ہے اور انہیں مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔
سیڈ نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 100 درخت لگاکر انہیں یونیورسٹی کے بچیوں کے نام سے منسوب کئے اور وہ بچیاں خود اپنی درختوں کی حفاظت کررہی ہے۔ جبکہ پینے کا صاف پانی بچانے کیلئے بھی تعلیمی ادروں کے ساتھ ملکر شعور و آگاہی بیدار کرنے سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ سیرینا انوائرمنٹ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ نے موسیٰ اسٹیڈیم میں 1000پودے لگائیں اور اس کی حفاظت ہماری انتظامیہ خود ہی کررہی ہے۔ سرینا کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ انٹرن شپ کے پروگراموں میں خصوصی افراد کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کررہے ہیں۔
سیمینار سے وزیراعلیٰ کے مشیئر برائے کھیل، ثقافت و سیاحت عبدالخالق ہزارہ ،سیکرٹری ثقافت و سیاحت ظفر بلیدی، سیکرٹری بپلک ہیلتھ انجینرنگ عبدالفتح، ہوسٹ کے سربراہ کرامت اللہ خان، بریکنگ بیرئیر وومن کی شازیہ بتول، پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے نصراللہ شاہوانی، ہوپ آرتھو سروسز کے محمد یونس، شمائلہ اچکزئی اور فوزیہ لونی نے بھی خطاب کیا۔