بلاگز اردو بلاگز گردوں میں خرابی کی علامات اور تدابیر

گردوں میں خرابی کی علامات اور تدابیر

-

- Advertisment -

پشمینہ خان

گردے میں خرابی پیدا ہونے کی کچھ علامات ہوتی ہیں جنھیں عموماً نظر انداز کردیاجاتاہے ۔جیسے ہی آپ کو گردے سے متعلق خدشات کا علم ہو تو اسکی تشخیص کے بعد اسکا فوری علاج زیادہ موثر ثابت ہوتاہے۔

علامات
ذیل میں کچھ ایسی ہی علامات کا تذکرہ ہے جو گردے میں ہونے والی خرابیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔۱۔پیشاب میں تبدیلی اگر پیشا ب تھوڑا تھوڑا اور بار بار آتاہے اور اس میں سے تیز بدبو آتی ہو اور پیشا ب کی رنگت سرخ اور کبھی سیاہ ہوتی ہو اور اکثر پیپ بھی آتی ہو ۔اگر آپ ان میں سے کوئی بھی علامت محسوس کریں تو یہ ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عام طور پر پیشاب میں نمودار تبدیلیاں گردے کے مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔
کمزوری
سردی سے بخار کا چڑھنا، طبیعت مالش کرنا، اور قے آنا اسکے علاوہ جسم روز بروز لاغر ہونا ، پیاس ، سردرد، اور بے خوابی کی شکایت کے پیش نظر آپ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا معائنہ کروائیں۔ان علامات کا نمودار ہونا آپکی اندرونی صحت کی خرابی کی علامت ہے۔۳۔پیٹھ کے نچلے حصے میں دردپیٹھ کے نچلے حصے میں درد و تکلیف گردے کی خرابی کی سب سے اہم علامات میں سے ایک ہے۔ درد ایک طرف یا دونوں اطراف میں شروع ہوسکتاہے۔ اگر علاج نہ کیاجائے تویہ درد مختصر مدت کے دوران دونوں اطراف پر اثرانداز ہوسکتاہے۔کبھی کبھی یہ درد گردے کے اطراف یا اوپر کی طرف بھی ہوتاہے۔


سوجن
جب گردے ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہے ہوتے توفاضل سیال جمع ہونے کے باعث یہ ورم اور سوجن کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ ورم ہاتھوں ، پیروں، ٹانگوں ، ٹخنوں، اور چہرے پر جمع ہوسکتاہے اور اگر خرابی زیادہ ہوجائے تو یہ ورم پھیپھڑوں تک بھی پہنچ سکتاہے۔
جلد کے مسائل
گردوں کے غیر تسلی بخش کام کے باعث جسم میں ٹاکسن میں اضافہ ہوتا ہے ۔جس کے نتیجہ میں جلد کے مسائل جیسے خشکی، ریشز، اور کھجلی کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف علاج، نسخے اور قدرتی اجزاء کی بڑی تعداد ہیں جو آپکی مددکرسکتے ہیں تاہم یہ اسکی بنیادی وجہ کو حل کرنے کے لئے ناکافی ہے۔
آکسیجن کی کمی
گردوں کا اہم کام ایتھروپوئیٹن کی پیداوار ہے ۔ یہ خون میں آکسیجن کی کمی سے گردوں میں پیدا ہونے والا ہارمون ہے جو ہڈیوں کے گودے پر اثر کرکے خون کے سرخ خلیوں کی تیاری کا باعث بنتاہے۔جسم میں سرخ خلیات کی کمی اینیمیا اور آئرن کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ آئرن کی کم سطح کے باعث گرم ماحول میں بھی سردی ،کمزوری اورتھکاوٹ محسوس ہوتی ہے ۔آکسیجن انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتاہے اور جب یہ مناسب طریقے سے منتقل نہیں ہوتی توجسم کے مختلف نظام متاثر ہوتے ہیں ۔


منہ کا خراب ذائقہ اور بو
اگر آپکو کسی بھی چیز کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہو، کھانے میں کسی بھی چیز کا ذائقہ آپکو اچھانہ لگے، منہ میں بدبو محسوس ہو ، آپ کو گوشت کھانے کا دل نہ کرے اور نہ کھانے کے باعث آپکا وزن تیزی سے کم ہونے لگے تو یہ گردے کی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے۔
مفید تجاویز
۱۔زیادہ سے زیادہ پانی کا استعما ل کریں
۲۔تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔
۳۔اپنے آپ کو روزانہ جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رکھیں۔
۴۔کافی ،چاکلیٹ اور چینی سے بچیں۔
۵۔کرینبیری(کروندا) کا جوس پیئیں۔
۶۔زیادہ ٹھنڈی اشیاء اورٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں۔
۷۔اعتدال میں رہتے ہوئے روزانہ اپنی غذا میں پروٹین ، کاربوہائیڈ ریٹ اور معیاری چربی کا استعمال کریں۔
۸۔زیادہ کھانے اور دیر رات کھانے سے پرہیز کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں