کوئٹہ
حرمت نسواں فاونڈیشن کی جانب سے گذشتہ روز اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے خاتون سمیت دو افراد کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سوسائٹی کے افراد کے شرکت کیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ جس میں ہزارہ قبیلے کی نسل کشی، ٹارگٹ کلنگ اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے گذشتہ روز کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے حکومت سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے، لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشگردوں کے خلاف ردالفساد اپریشن کی روشنی میں بلا امتیاز اپریشن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہزارہ قبیلے کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ حکومت فوری طور پر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے۔
احتجاجی مظاہرے کے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خواتین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا بلوچستان کے روایات کی خلاف ورزی ہے۔ ہمارے قبائلی روایات میں خواتین کا مقام انتہائی بلند ہے اور انہیں پامال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔