کوئٹہ: دین محمد وطن پال سے
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسی خوستی نے گذشتہ بیس دنوں سے دھرنے پر بیٹھے خیبر پشتونخوا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مطالبات جائز ہیں اور فوری طور پر تسلیم کئے جائیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوران ڈیوٹی پانچ ڈاکٹروں کی اموات ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے مناسب سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے، جبکہ فوت شدہ ڈاکٹروں کے فیملیز کو فوری طور پر امداد دی جائے۔
پریس کانفرنس کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ خیبر پشتونخوا حکومت کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا خاتمہ سراسر نا انصافی پر منبی اقدام ہے۔ انہوں نے خیبر پشتونخوا او وفاقی حکومت پر واضح کیا کہ ینگ ڈاکٹرز خیبر پشتونخوا کے مطالبات جلد از جلد تسلیم کئے جائیں۔ بصورت دیگر بلوچستان کے ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ احتجاج کریں گے۔