کوئٹہ
صوبائی دارالحکومت میں واقع اپنی نوعیت کے پہلے ہوٹل سرینا کو ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سرینا میں ہونیوالے میوزکل شو اور دیگر ایونٹس میں کورونا کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ کیجانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن رہٹائرڈ اورنگزیب بادینی کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کی سربراہی میں ٹیم نے سرینا ہوٹل کا دورہ اور ہوٹل انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ جس پر ہوٹل انتظامیہ کیجانب سے صحت عامہ کے بین الاقوامی اور قومی اصولوں کی روشنی میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی گئی