Tuesday, March 11, 2025
No menu items!

رباب ہاشم اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے “انگنا” میں جلوہ گر ہوں گی

اس ہفتے کی اہم خبریں

اسلام آباد؛

اے آئی وائی ڈیجیٹل کے نئے متوقع ڈرامہ سیریل”انگنا”میں رباب ہاشم علی عباس کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ستاروں سے بھری اس سیریل میں علی رحمان ، اریبہ حبیب، جاوید شیخ، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، دانیال افضل اور عاصم محمود شامل ہیں۔

“انگنا”ایک فیملی ڈرامہ ہے ، جو زندگی کے دلچسپ پہلووں اور خاص طور پر شادی کے بعد زندگی کے پہلوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے رباب ہاشم کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ سیریل میرے دل کے بہت قریب ہے، اور جس کاسٹ کیساتھ میں اداکاری کررہی ہوں وہ یقینا بہترین کاسٹ میں سے ایک ہے، شائد یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے تازہ ترین کام کو اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرنے کے لیے اب زیادہ انتظار نہیں کرسکتے۔

“انگنا”آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی پیش کش ہے، جسے ثمینہ اعجاز نے تحریر کیا ہے، اور جس کی ہدایات تحسین خان اور ثاقب ظفر نے دی ہیں، ڈرامے کی تیاری میں جناب عبداللہ سیجا خصوصی طور پر اس بات کو یقینی بنانے میں شامل رہے ہیں کہ ہر چیز کو بہترین طریسے سے انجام دیا جائے ، آئی ڈریم اانٹر ٹینمنٹ کے ساتھ کام کرنا یقینا ایک شاندار تجربہ رہاہے۔

رباب ہاشم کے بارے میں:

رباب ہاشم نے اپنے کیریئر کا آغاز جیو سے بطور چائلڈ رپورٹر کے کیا، جب وہ صرف 10سال کی تھیں،انھوں نے اداکاری کا آغاز “نا کہو تم میرے نہیں”سے کیا او، پیا من بھائے، مرضی، منت ،کم ظرف، میرے محسن، قرار اور سلہء محبت سمیت متعدد ڈراموں میں مختلف کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

- Advertisement -spot_img
- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Vulkan Vegas Casino Erfahrungen 2025 Bis über 1500 Bonus

Vulkan Algunas Vegas Auszahlung Österreich Dauer, Limitations Plus Problem"ContentBeliebte Slots In Vulkan Vegas Online CasinoWhat Are Usually Plinko Video...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں