اہم ترین شوبز رباب ہاشم کا انگنا کے سیٹ پر آخری روز

رباب ہاشم کا انگنا کے سیٹ پر آخری روز

-

- Advertisment -

اسلام آباد ؛

رباب ہاشم نے اپنے تازہ ترین ڈرامے "انگنا”کی شوٹنگ میں اپنے کردار ایشال کا سفر ختم ہونے پر اپنے جذبا ت کااظہار کیاہے، یاد رہے کہ ڈرامہ آئی ڈر یم انٹرٹینمنٹ کی پیش کش ہے جو اے آ، ر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہاہے،جس میں رباب ہاشم کے ساتھ اظفر رحمان، علی عباس اور اریبہ حبیب ہیں۔ رباب ہاشم نے اس پراجیکٹ کو اپنے لیے ایک شاندا ر اور یادگار تجربہ بنانے پر ٹیم کے ہر ایک رکن کا شکریہ ادا کیا۔

رباب ہاشم نے سوشل میڈیاپر اس پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "انگنا” کی شوٹنگ مکمل کررہی ہوں،ور اس پراجیکٹ پر میرے ساتھ کام کرنے والی حیرت انگیز، محنتی، اور بہت محبت کرنے والی ٹیم کی شکرگزار ہوں۔رباب ہاشم کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ صر ف ایک سیکھنے کا تجربہ نہیں بلکہ کچھ ایسا ہے کہ جس میں سب کے لیے محبت ہے۔

رباب ہاشم نے علی عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علی عبا س ہر روز سیٹ پر ایک مثبت توانائی لے کر آتے ہیں، وہ واقعی ایک معاون اسٹار اور دوست ہیں، روبینہ اشرف میں بہت پریشان ہوں کہ ہم نے یہ تصویر آپ کے جانے کے بعد لی، لیکن اس تمام تر پراجیکٹ میں رہنمائی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ، آپ جانتی ہیں کہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں ۔ ریٹنگ چارٹ اور سوشل میڈیا پر سب سے اوپر آنیوالی ہر ایک قسط پر باقاعدگی سے بحث کی جارہی ہے، کہ انگنا ہر کسی کے دل میں گھر کرگیا ہے۔

رباب ہاشم نے بطور ایشال علی عباس کے ساتھ مرکزی میں اپنے آپ کو نمایاں کیا ہے، انگنا ایک ایسی کہانی ہے ، جورشتہ داروں اور خاندان کے درمیان اوران کی امیدوں اوران کے خوابوں کے قریب تر ہے۔رباب ہاشم نے انگنا کی مزید کامیابی کے لیے خواہشات کا اظہارکیا ہے اور اسے ایسے ہی ہرہفتے چلتے رہنے کی دعا دی ہے۔

اہم ترین خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے اب تک 20 جون سے...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث...

’500 ملین کا نقصان؛ 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی )  نے  2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل...

پاکستان اللہ کا عظیم تحفہ ہے اس کی قدر کریں:امجد فاروق امجد

کوئٹہ پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن کے صدر امجد فاروق امجد نے پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پراپنے پیغام...
- Advertisement -

ملک کے نوجوانوں کے لئے فیصلہ کن وقت آگیا ہے; ثناء درانی

کوئٹہ سماجی و سیاسی کارکن محترمہ ثناء درانی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے مختلف تقاریب میں پوری قوم...

نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش نا کام بھاگ کر خود کو بچایا

کراچی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے اغوا کی کوشش ناکام کیے جانے...

زیادہ پڑھی جانیوالی خبریں

بارش کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ہی ہمارا گھر پانی سے بھرگیا!

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،...

پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ؛ ‏تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے...
- Advertisement -

یہ بھی پڑھیئےمزید
آپ کے لیے منتخب کردہ خبریں

error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں