Thursday, March 13, 2025
No menu items!

افغانستان ہم سے بھارت کی زبان میں بات نہ کرے : چودھری نثار علی خان

اس ہفتے کی اہم خبریں

پشاور (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ے کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس اور”را“ایجنٹ ہے اور اس کے معاملے پر کسی قسم کا ابہام نہیں ہے ۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی گئی اور اس کا معاملہ آئین کے مطابق منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے جسے اگر بروقت نہ پکڑا جاتا تو وہ مزید دہشتگردی کرتا ۔”پاکستان کلبھوشن یادیو کا معاملہ جاسوس کے طور پر دیکھے گا “۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ فغان حکومت پاکستان کے ساتھ ہندوستان کی زبان میں بات نہ کرے ۔”جب افغانستان پاکستان کیساتھ ہندوستا ن کی زبان میں بات کریگا تو قابل قبول نہیں ہو گا مگر جب ہمسائے کے طور پر بات کریگا تو سنی جائے گی “۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اختلا ف نہیں ہے وہاں اختلاف نہ ڈھونڈا جائے ، پاکستان کی پالیسی واضح اور متفقہ ہے کہ ہم کسی ایسی پالیسی کا ساتھ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے جو افغانستان کی آزادی اور امن میں خلل ڈالے ۔”ہم افغانستان میں امن کو پاکستان میں امن سے تشبیہ دیتے ہیں “۔

وزیر داخلہ نے ایک سوال پر کہا کہ افغان حکومت پاکستان پر تنقید کرنے کی بجائے داخلی کمزوریوں پر توجہ دے ۔پاکستان افغانستان کے امن کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا ۔پاکستان اور افغانستان کے دل یکساں دھڑکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بعد ایک وفد کے ہمرا ہ ایران کا دورہ کرونگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

- Advertisement -spot_img

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisement -spot_img
تازہ ترین

Linebet Resmi Web Sitesi Spor Bahisleri Empieza Casino

Qizilbilet Yohohobet Türkiye Bahis Sitesi Qizilbilet Yohohobet Giriş Adresi Spor Bahisleri 》 Bonus KoduContentTürkiye’de Mostbet’te Hesabınıza Giriş Yapın: AdımlarIn...
- Advertisement -spot_img

مزید خبریں

- Advertisement -spot_img
error: آپ اس تحریر کو کاپی نہیں کرسکتے اگر آپ کو اس تحریر کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں