کوئٹہ:
بی آرایس پی اور (جی آئی زیڈ)کے پروجیکٹ سنیٹیشن فورمیلین پروجیکٹ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی ،اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر پی آیچ ای ،نور محمد دمڑ،سینی ٹیشن فور ملین پروجیکٹ کے ایڈوائزر ڈاکٹر مائیکل، سکلولوں کے طلباء طالبات ،محکمہ تعلیم کے افسران،اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اختتامی تقریب کے ،مہمان خصوصی مشیرایکسائز اینڈ ٹیکیشن ملک نعیم بازئی تھے ۔
اس موقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ،سینئر منیجر بی آرایس پی سراج غوری ،واش پروجیکٹ کے منیجر قاہرآغا ،صوبائی وزیر پی ایچ ای نور محمددمڑ کا کہنا تھا ،کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام نے سنیٹیشن پروجیکٹ کے تحت ضلع کوئٹہ کے سکولوں میں جو کام کیے وہ قابل تعریف ہیں جسمیں سکولوں کو صاف پانی کی فراہمی ،بچوں کو صحت صفائی سکولوں میں واش روم کی تعمیر ،سکول کے طلباء وطالبات میں شعوروآگاہی کیلے سوشل موبلائزیشن کے زریعے اگاہی فراہم کرنا خوش آئند ہے ۔
صوبائی وزیر پی ایچ ای نوزمحمد دمڑ نے مزید کہا کہ بی آرایس پی حکومت کے شانہ بشانہ نہ صرف کوئٹہ میں بلکے پورے بلوچستان میں کام کرہی ہیں ،علاوہ ازین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ملک نعمیم بازئی نے بتایا کہ بی آرایس پی نے نے (جی آئی زیڈ) پروجیکٹ کے تحت ضلع کوئٹہ میں 23 سکولوں کوبہتر بنایا ،جسمیں سکولوں میں صاف پینے کے پانی کیلے واٹر ٹینک ،بیت الخلاء ،اور بنیادی ضروریات فراہم کیے، اسکے علاوہ،پانی کا بہت بڑا مسئلہ تھا ، بی آرایس پی نے بور لگوایا ،جس سے علاقے کے لوگ ابھی تک مستفید ہو رہے ہیں،اسکے ساتھ ساتھ ایک ماڈل ولیج بنایا گیا ہے نوحصار میں ،جسکے تحت گاؤں کی تمام گلیاں پختہ کی ہے اور واسہ سسٹم کے تحت گھر گھر کو نلکوں کے کنشن دئیے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مشیر ایکسائزکا کہنا تھا کہ اختتامی تقریب کے توسط سے (جی آئی زیڈ)اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے سربراہ نادر گل بڑیچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اس آمید کے ساتھ کے جس طرح اس پروجیکٹ کے پائیلیٹ فیز کے دوران بی آرایس پی نے لوگوں کو آگاہی اور شعور فراہم کیا ،اس طرزکے مزید تویل مدتی پروگرام شروع کیے جائے جس سے لوگ استفادہ حاصل کریں،اسکے علاوہ تقریب سے خطاب میں مشیر (جی آئی زیڈ) ڈاکٹر مائیکل نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ جرمنی کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں پسماندگی کے خاتمے کیلے مزید اس طرح کے پروجیکٹ لائی گی ،جس سے بلوچستان میں غربت کا خاتمہ ہوسکے ،تقریب کے اختتام پربچوں نے صحت وصفائی کے حوالے سے تیبلو بھی پیش کیا ،تقریب کے میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ،جس میں 23 سالہ عروج فاطمہ نے اپنی سریلی آواز میں گھانے گا کرپروگرام کے شرکاء سے داد وصول کی ۔
خبر: کوئٹہ انڈکس/ پریس ریلیز