کوئٹہ:
بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کیلئے بابر اقبال صدر، جعفر خان چیئرمین، آغا محمد مینگل، غلام علی و اعظم سرپرہ نائب صدور کے طور پر منتخب ہوگئے۔ جبکہ نادیہ کاظم کا لیڈی نائب صدر، شاہ محمد شان کا ایسوسی ایٹ سیکرٹری، شاہدہ کا لیڈی ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور عین الدین کا بطور خزانچی انتخاب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کے لیے انتخابات کامیابی سے مکمل ہوگئے، جس میں جعفر خان بطور چیئرمین، بابر اقبال صدر، آغا محمد مینگل، غلام علی و اعظم سرپرہ نائب صدور، نادیہ کاظم لیڈی وائس پریزیڈنٹ، شاہ محمد شان ایسوسی ایٹ سیکریٹری، شاہدہ لیڈی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، عین الدین خزانچی منتخب ہوئے، ایگزیکٹو ممبران میں عبدالرازق، ناصر خان، ظفر سیال، شیر خان، محمد علی، سید کاظم، شمس الزمان، نور اللہ، نازگل، زمان خان اور ثناء اللہ شامل ہیں، فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، شیر محمد ترین بلوچستان اولمپک اور منصور خان درانی سپورٹس بورڈ بطور آبزرور انتخابات میں شریک ہوئے۔
ہاؤس نے آئندہ چار سال کامیاب انتخابات اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی